Chrysanthemum Flower Treatment for Kidney and Bladder Stones

گل داؤدی (Chrysanthemum)

 موسم سرما کا اہم پھول ہے۔ اس کے کئی رنگ، نمونے اور قسمیں ہیں۔ یہ پھول انتہائی خوبصورت ہوتے ہیں۔ اس پھول کا نام آتے ہی آنکھوں کے سامنے رنگا رنگ گھنی پتیوں پر مشتمل خوشنما اور دیدہ زیب پھول کھل اُٹھتے ہیں۔

گل داودی خوبصورت بناوٹ اور نیم دائرہ پتیوں کی بدولت عہد قدیم سے لے کر آج تک لوگوں کا من پسند پھول ہے۔ مشرقی ممالک کے جنگلوں میں یہ پھول خود بخود پیدا ہوتا ہے اس کے علاوہ گھروں میں پھولوں کی کیاریوں اور کمبلوں میں بھی لگایا جاتا ہے۔ اسے گل سیوتی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

جسم و جاں میں تازگی

گل داؤدی کی کچھ اقسام کی پنکھڑیاں چائے کے پتوں کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ پنکھڑیاں تکیوں میں روئی کے متبادل کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہیں، ایسے تکیے گرمیوں کے موسم میں اپنی خوشبو کے باعث جسم و جاں کو ٹھنڈک اور فرحت پہنچاتے ہیں۔ 

گردہ اور مثانہ کی پتھری میں لاجواب

گردے یا مثانہ میں پتھری کا مسئلہ ہو یا خاص ایام یا پیشاب میں رکاوٹ ہو یا پھر جگر کے امراض کی شکایات ہو ان تمام بیماریوں کی صورت میں گل داؤدی کے پھولوں کا جو شاندہ کچھ عرصہ پینے سے ان امراض سے نجات مل جاتی ہے۔ خون کی خرابی ختم ہوتی ہے۔

قہوہ کا طریقہ یہ ہے کہ 25 گرام گل داؤدی کے پھولوں کو 50 گرام پانی میں ڈال کر ابالیں، اس جوشاندے کو چھان کر پینے سے گردے اور مثانے کی پتھری ریزہ ریزہ ہو کر نکل جاتی ہے۔ اگر یہ نسخہ نہ استعمال کر سکیں تو ایک سے چھ گرام گل داؤدی کے خشک پھولوں کا سفوف ہم وزن چینی ملا کر پانی کے ساتھ استعمال کروائیں، ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔

جلے ہوئے کے لئے ٹھنڈی مرہم 

اگر کسی بھی وجہ سے جسم کا کوئی حصہ سوجن کا شکار ہو گیا ہو یا پھر جسم کا کوئی حصہ جل گیا ہو تو ان تمام مسائل سے چھٹکارا پانے کے لئے درج ذیل نسخہ استعمال کریں ان شاء اللہ جلد آرام ملے گا اور مکمل شفاء نصیب ہوگی۔ ھو الشافی : گل داؤدی کے پھول دس گرام سونٹھ تین گرام سفید زیرہ ڈیڑھ گرام ان تمام اجزاء میں پانی ڈال کر پیس لیں اور مرہم بنالیں۔ اب اس مرہم کو متاثرہ جگہ پر لگالیں۔

سینے میں تکلیف

اگر کوئی شخص دل کی کمزوری میں مبتلا ہو دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہو یا سینے میں تکلیف رہتی ہو تو ان امراض سے نجات ، کے لئے گل داؤدی کے پھولوں کا عرق یا گلقند 5 سے 7 گرام روزانہ استعمال کریں اس سے دل کو تقویت ملے گی اور ان شاء اللہ قلبی امراض سے نجات ملے گی۔

درد شقیقہ میں مفید

ایسے افراد جو درد شقیقہ یعنی آدھے سر کے درد میں مبتلا رہتے ہوں انہیں چاہیے کہ گل داؤدی کے پھول دوران تکلیف کچھ دیر سونگھ لیا کریں اس سے ان شاء اللہ درد شقیقہ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

یہی نسخہ ہر قسم کے سردرد کے لئے بھی مفید ہے جو دماغ کو سکون بھی بخشتا ہے۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Scroll to Top