حضرت امام جعفر صادق کی گڑ پر تحقیق ، جدید سائنس بھی حیران

ایک شخص حضرت امام جعفر صادق سلام الله ورضوانہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اس وقت وہ سخت بیمار تھے اور چہرے کا رنگ اڑا ہوا تھا۔ امام جعفر صادق سلام الله ورضوانہ علیہ نے پوچھا: کس وجہ سے تمہارا چہرہ پھیکا (زرد) پڑا ہوا ہے؟ اس شخص نے عرض کیا: حضرت ! مجھے باری کا بخار (ملیریا) ہے جو دو دن چھوڑ کر ہر تیسرے دن چڑھ جاتا ہے یعنی دو دن ٹھیک رہتا ہوں اور تیسرے دن بخار پھر حملہ آور ہو جاتا ہے۔

حضرت امام جعفر صادق سلام الله ورضوانہ علیہ نے فرمایا: تم اس مفید اور خوشبودار دوا سے استفادہ کیوں نہیں کرتے یعنی سرخ شکر ( براؤن شکر ) کو پانی میں حل کر لو اور صبح نہار منہ (ایک سے دو گلاس ) اسی میٹھے شربت کو پیو۔

وہ شخص کہتے ہیں میں نے ایسا ہی کیا اور پھر مجھے باری کا بخار نہیں ہوا۔ ( ترکیب : ایک گلاس پانی میں دو چیچ براؤن شکر کے ملا کرنہار منہ ایک سے دو گلاس یا حسب طبیعت نوش فرمائیں۔)

جدید سائنسی تحقیق

طبی ماہرین کے مطابق ملیریا میں گڑ کا مختلف طریقوں سے استعمال انتہائی مفید ہے۔ گڑ میں کیروٹین، نکوٹین، تیزاب، وٹامن اے، وٹامن بی ون ، وٹامن بی ٹو ، وٹامن سی کے ساتھ ساتھ آئرن اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔

گڑ جسم کی قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔ اگر کسی مریض کا ملیر یا بخار نہ اتر رہا ہو تو کالا زیرہ اور گڑ کا سفوف ملا کر کھلانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ ایک چمچ زیرہ بغیر بھنا ہوا پیس لیں اس میں تین گنا گڑ ملا کر اس کی تین گولیاں بنالیں، مقررہ وقت پر سردی لگ کر آنے والے ملیریا کے بخار کے آنے سے پہلے ایک ایک گھنٹے کے وقفے سے ایک ایک گولی لیں، کچھ دن روزانہ لیتے رہیں۔

وقفے وقفے سے آنےوالے بخاروں میں نہار منہ پانی میں مصری یا چینی گھول کر استعمال کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ دیسی طب میں جو ضدی بخار نہ ٹوٹ رہا ہو اس کیلئے دیسی گڑ یا شکر کا شربت دن میں وقفے وقفے سے استعمال کرنا بھی عام بخار یا ضدی بخار کا آزمودہ اور میٹھا علاج ہے۔

خون کی خرابی دور

گڑ میں فولاد موجود ہوتا ہے،جو انیمیا کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتا ہے اور خون میں ہیموگلوبن کی مقدار کو بڑھاتا ہے۔ جسم کی قوت مدافعت مضبوط کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ آرتھرائٹس یا گھٹنے کے درد اور سوزش سے پر یشان افراد 5 گرام گڑ اور 5 گرام ادرک کا پاؤڈر استعمال کریں۔

اس سے نہ صرف گھٹنے کے درد ختم ہوگی بلکہ سوجن بھی ختم ہوجا ئے گا۔ اسی طرح تھوڑا سا گٹر اور تھوڑا سا بھنا ہوا ادرک سونے سے پہلے گرم پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے دائمی زکام اور درد سے افاقہ ہوتا ہے

درد شقیقہ کا علاج

ہمارے معاشرے میں ذہنی دباؤ کی بڑھتی ہوئی سطح کی وجہ سے میگرین یا درد شقیقہ (جسے آدھے سر کا درد بھی کہا جاتا ہے) عام ہوتا جا رہا ہے۔ اس تکلیف دہ مسئلے سے نجات حاصل کرنے کے لیے، سورج نکلنے سے پہلے اور رات کو سونے سے پہلے 12 گرام گڑ اور 6 گرام گھی ملا کر کچھ دن تک استعمال کریں۔ اگر زیادہ بلغم بننے کی شکایت ہو تو گڑ کے ساتھ ادرک کا رس ملا کر استعمال کرنے سے بلغم ختم ہوجاتا ہے۔

توانائی بحال کرنے کا بہترین ذریعہ

گڑ توانائی کو بحال رکھنے کی صورت میں بھی جسم کے لیے فائدہ مند ہے ۔ ہم جانتے ہیں کہ ہماری غذا میں موجود کاربوہائیڈریٹ ، توانائی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اسی وجہ سے یہ بے حد ضروری قرار دیے جاتے ہیں۔

ایسے افراد جو حد درجہ تھکاوٹ کا شکار ہوں، وہ توانائی بڑھانے کے لیے گڑ کو ایک بہترین غذا کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں جبکہ چینی یا گلوکوز کا استعمال بلڈ پریشر، بے چینی اور دل کے امراض میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔

اس کے بر عکس گڑ اندرونی جسمانی اعضاء کو نقصان پہنچائے بغیر توانائی اور جسم کو گرم رکھنے میں مددگار و معاون ثابت ہوتا ہے

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Scroll to Top