شفا کا خزانہ اور دل کے امراض کی وجوہات

ایک تحقیق کے مطابق  انسانی دل ، نصف پونڈ کے برابر ہوتا ہے اس میں دو پمپ ہوتے ہیں۔ ایک پھیپھڑوں کو خون بھیجتا ہے تاکہ آکسیجن جذب کر سکے اور دوسرا پمپ صاف شدہ خون کو سارے بدن میں دوڑانے کیلئے ہوتا ہے۔

ایک آدمی کی اوسط زندگی میں دل تین لاکھ ٹن خون پمپ کرتا ہے یہ اپنی بجلی بھی خود ہی پیدا کرتا ہے۔ ایک آدمی اگر ستر سال زندہ رہے تو دل چار کھرب مرتبہ دھڑکتا ہے۔

مختلف وجوہات کی بناء پردل میں نقائص پیدا ہوتے ہیں، مثلاً وزن کا زیادہ ہونا، ورزش نہ کرنا، ناقص غذا کھانا، چربی والی غذاؤں کا زیادہ استعمال  مرغن غذاؤں سے پرہیز نہ کرنا وغیرہ۔

:سرد موسم میں ضروری احتیاط

دل کے دورے سردی کے موسم میں زیادہ ہوتے ہیں۔ زیادہ وزن رکھنے والے، ورزش سے جی چرانے والے اور چکنائی کا زیادہ استعمال کرنے والے اس کا شکار ہوتے ہیں۔ دل کے دورے کا زیادہ امکان شام چار سے چھ بجے کے درمیان ہوتا ہے

جن لوگوں کے مسوڑھوں سے خون آتا ہو وہاں دل کے دورے کے دُگنے امکانات ہیں کیونکہ مسوڑھوں سے بیکٹیر یا خون میں جا کر رگوں میں شامل ہو جاتے ہیں۔ ایک ریسرچ کے مطابق پیر اور جمعہ کے روز دل کے دورے زیادہ ہوتے ہیں۔

دل کے مریضوں کیلئے لہسن اور پیاز بہترین سبزیاں ہیں۔ بڑا گوشت، چکنائی مکھن اور انڈا دل کے دورے کا موجب بنتی ہیں۔

:دل کے دورے کی علامات یہ ہیں

اچانک سینے میں درد، سانس پھولنا، پسینہ یا الٹی کی وجہ سے جسم کا ٹھنڈا ہونا۔ عورتوں کے مقابلے میں مردوں کو پانچ گنا دل کے دورے پڑتے ہیں۔ خواتین جو ہائی بلڈ پریشر اور ذیا بیطس کی مریضہ ہوں اس کا شکار ہو سکتی ہیں۔

ساٹھ سال یا اس سے زائد عمر میں دل کا دورہ شدید ہوتا ہے۔ دل کے دورے میں اکثر ایک نالی بند ہونے پر دل کے گوشت میں زخم ہو جاتا ہے۔ پیچیدگی کی صورت میں دل میں سوراخ ہو جاتا ہے۔

غذائی علاج حفاظت اور نجات 

طبی ماہرین دل کے مریضوں کیلئے چند مفید مشورے تجویز کرتے ہیں اگر ان پر عمل پیرا ہوا جائے تو نہ صرف دل کے امراض سے حفاظت رہتی ہے بلکہ ان سے چھٹکارا پانے میں کافی حد تک مدد ملتی ہے۔

روٹی ، سالن میں نمک کی مقدار آدھی یعنی تین گرام کر دیں، ان شاء اللہ کبھی دل کا اٹیک نہ ہوگا۔

اورنج جوس استعمال کریں۔ یہ ایچ ڈی ایل بڑھاتا ہے اور کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے۔

سفرجل (بہی دانہ ) پھل کھائیں۔ یہ دل کی تکلیف کو دور کرتا ہے، سینے کی گھٹن ختم کرتا ہے۔

 شہد کا باقاعدہ استعمال دل کے مریضوں کیلئے بہت مفید ہے۔ رتن جوت کا قہوہ استعمال کریں اور انار کا رس پیئیں۔

چیکو کا پھل کھائیں، ناشپاتی کا جب موسم ہو تو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

 تلبینہ یعنی جو پیس کر شہد میں اس کی کھیر بنائیں ، دل کے مریضوں کیلئے یہ بہت مفید ہے۔

السی کا تیل دل کے اندر خون کے کلاٹ بننے کے عمل کو روکتا ہے دس قطرے السی کا تیل کچے دودھ میں ملا کر پئیں۔

گرمیوں کے موسم میں السی کے تیل کو فریج میں رکھیں ۔ گرم نہ ہونے دیں ورنہ یہ زہر میں تبدیل ہو جائے گا۔ 

دو چھوٹی الائچی روزانہ چبائیں ۔ 

کلیجی دل کے مریضوں کیلئے زہر قاتل ہے اس سے پر ہیز کریں۔

:دل کے بند والو کھولنے کا نسخہ

دل کے بند والو کھولنے کے لئے چند مجرب نسخے پیش ہیں جو بھی آسان ہو استعمال کریں ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔ 

:چھوٹی الائچی کا کمال

دل کے بند والو کو  کھولنے کیلئے ایک پاؤمیتھرے اور ایک پاؤ چھوٹی الاچی چھلکے سمیت گرینڈ کر کے مکس کریں ، صبح و شام ایک چمچ پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔

 :شہد کا نسخہ

لیموں کا رس ایک پیالی ادرک کا رس ایک پیالی ایک پیالی لہسن کا رس اور ایک پیالی سرکہ سیب لیں، چاروں کو دھیمی آنچ پر نصف گھنٹہ کیلئے رکھیں

جب تین حصہ باقی رہ جائے تو اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر تین پیالی شہد ملائیں۔ سب کو مکس کر کے بوتل میں محفوظ کریں اور نہار منہ تین چمچ محلول پئیں۔ دل کے بند والو کھولنے کے عجب نسخہ ہے۔

:لذیذ چٹنی سے علاج 

دل کی بیماریوں کے علاوہ دمہ، گیس تبخیر، گردوں کا فیل ہونا، شوگر، کمزوری کیلئے یہ لذیذ چٹنی اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔

طریقہ: سبز پودینہ، ادرک، اناردانہ ان تمام چیزوں کو حسب ضرورت لے کر چٹنی بنا ئیں ایک سے ڈیڑھ چمچ دن میں تین سے پانچ بار استعمال کریں۔ نمک مرچ بالکل نہ ملائیں۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Scroll to Top