صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے نہانا صدیوں سے آزمود شفا ئی فارمولہ

” نہار منہ غسل کرنے سے بلغم کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ “

میڈیکل سائنس کی ریسرچ

یونیورسٹی آف کنٹیکی کالج آف میڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹر بریٹ کو مر  کا کہنا ہے کہ بلغم تین اجزاء پانی نمک اور اینٹی باڈیز کا مجموعہ ہوتا ہے

اور قدرت نے اسے جسم میں بیکٹیریا کے خلاف لڑنے اور جسم سے غیر ضروری جراثیم کو نکالنے کے لئے بنایا ہے ۔ اس کی عدم موجودگی میں ہوا بغیر صاف ہوئے ناک کے راستے پھیپھڑوں میں چلی جاتی ہے اور مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

ہمارا جسم دن میں تقریباً 10 سے 30 گرام بلغم بناتا ہے۔ جب ہم بیمار ہوتے ہیں تو بلغم کی مقدار دوگنی ہو جاتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا جسم اس کے ذریعے جراثیم اور انفیکشن کو جسم سے باہر نکالتا ہے۔

گرمیوں میں فرحت و توانائی کا احساس

گرمیوں میں صبح کے وقت ٹھنڈے پانی کا مختصر سا غسل یا سردیوں میں نیم گرم پانی سے غسل کرنے سے فرحت و توانائی کا احساس ، پٹھے مضبوط اور اعضاء کو طاقت ملتی ہے۔

غسل پورے جسم میں خون کی گردش کو تیز کر کے تمام بافتوں ( ٹیشوز ) کی کارکردگی کو درست اور تیز تر کرتا ہے ۔ غسل سے دماغ کو تر و تازگی اور تخلیقی صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں، میٹا بولزم تیز ہو جاتا ہے

اور خون کے سفید خلیوں کی افزائش بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجہ میں قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اور بیماریوں سے تحفظ و نجات ملتی ہے اور جسم میں بلغم بننے کی مقدار معمول پر آجاتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تازہ یا نیم گرم پانی سے غسل کرنے سے جسم میں نائٹرک آکسائیڈ کی پیداوار بڑھتی ہے نائٹرک آکسائیڈ میں اضافے سے خون کی رگوں کو سکون پہنچتا ہے اور بلڈ پریشر کم ہوتا ہے۔

مختلف بیماریوں کا فری علاج

یہی کیمیکل جسم میں اندورنی جلن کم کر کے ذیا بیطس کی شدت کم  کرنے کا کام بھی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ سائنسی تحقیق نے نہار منہ نہانے کے ایسے بے شمار فوائد ثابت کر دیئے ہیں جو بڑے سے بڑا اور مہنگے سے مہنگا علاج کروانے سے بھی نہیں ملتے۔

ڈرماٹولوجی کی ایسوسی ایٹ کلینیکل مشہور پروفیسر کا کہنا ہے کہ صبح کا شاور ایک طویل یا مصروف دن شروع کرنے سے پہلے غور کرنے اور دوبارہ منظم ہونے کا وقت دیتا ہے۔ یہ ذہن سازی کورٹیسول نامی ہارمون کی سطح کو برقرار رکھ کر جلد میں سوزش کو کم کر سکتی ہے ۔

جلد کے خلیات، جو رات کے دوران آرام دہ رہتے ہیں، صبح کے شاور سے متحرک ہوتے ہیں اور خاص طور پر یہ امتزاج ، تیل یا مہاسوں کا شکار جلد کے لیے اہم ہے۔

پٹھوں کی طاقت اور جسمانی سرگرمیوں میں مفید

تحقیق سے ثابت ہوا کہ گرمیوں میں تازہ یا ہلکے ٹھنڈے پانی سے نہانا جسم کے درد کو کم کرنے ، گردوں کے کام کو بہتر بنانے ، سوزش کو کم کرنے اور خود مختار اعصابی نظام کو منظم کرنے کا کام کرتا ہے۔

یہ پٹھوں کی طاقت اور ماس کو بھی بڑھاتا ہے، اور زیادہ جسمانی سرگرمیوں کی وجہ سے پٹھوں کے ریشوں کو پھاڑنے سے روکتا ہے۔

میڈیکل سائنسی ریسرچ کے مطابق ممکنہ طور پر غسل انسان کی مختلف جسمانی و ذہنی حالتوں کے لیے بہت مفید ہے جیسا کہ بلند فشار خون کے مسئلہ سے لے کر ذیابطیس کی دوسری اقسام کے علاج تک اور ڈ پریشن سے لے کر انسانی جسم میں سوزش اور اشتعال کے مسائل اور اس کے علاوہ بہت سی پیچیدہ بیماریوں کا ممکنہ علاج موجود ہے۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Scroll to Top