Table of Contents
Toggleپیاز ایک ایسی سبزی ہے جو صدیوں سے کھانا پکانے اور دواؤں کے مقاصد کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے۔ اس سے میں بہت سے ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم میں موجود ایسے جراثیم کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں
جو مختلف نقصان دہ غذائیں کھانے سے جسم میں داخل ہو جاتے ہیں۔ آیئے پیاز کے چند قیمتی فوائد کے بارے میں کےجانتے ہیں جو صحت کے لئے نہایت مفید ہیں۔
:بد ہضمی اور بھوک نہ لگنا
ایسے لوگ جو بھوک کی کمی کا شکار ہوں انہیں چاہیے کہ حسب ضرورت سرخ پیاز کاٹ کر اس پر لیموں کا رس نچوڑ کر اور نمک چھڑک کر کھانے کے ساتھ کھائیں، اس سے کھانا ہضم ہو جاتا ہے،
قبض نہیں رہتی اور بھوک لگنے لگتی ہے۔ جنہیں پیٹ میں گیس کی شکایت ہو وہ پیاز کاٹ کر اس پر پسا ہوا کالانمک چھڑک کر کھائیں، پیٹ سے گیس با ہر نکل آتی ہے اور اپھارہ دور ہو جاتا ہے۔
:پیٹ میں کیڑے اور متلی کا مسئلہ حل
پیاز کاٹ کر اس پر نمک چھڑک کر کھانے سے ہچکیاں آنا بند ہو جاتی ہیں اور متلی بھی نہیں ہوتی ۔ اگر پیٹ میں کیڑے ہوں تو دو دو گھنٹے کے وقفے سے ایک چائے کے چمچ کے برابر پیاز کا رس پینے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔
:ہیضہ کا علاج
ہیضہ ہو جانے پر پچاس گرام پیاز کے رس میں نمک ملا کر استعمال کریں یا لیموں کا رس ایک حصہ ، سبز پودینہ اور پیاز کا رس آدھا آدھا حصہ ملا کر دو دو چمچ تھوڑی تھوڑی دیر میں مریضوں کو پلاتے رہنے سے ہیضہ کے مرض میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ پچیس گرام پیاز کا رس ایک کپ پانی ایک لیموں کا رس ، تھوڑی سی پسی ہوئی کالی مرچ اور تھوڑا سا نمک ملا کر روزانہ تین چار بار پینے سے بھی ہیضہ نہیں ہوتا۔
:یرقان کا خاتمہ
پیاز کو چھیل کر اور کاٹ کر سرکے یا لیموں کے رس میں ڈال دیجیے اور اوپر سے تھوڑا سا نمک اور ذرا سی پسی ہوئی کالی مرچ ڈال دیجیے اس طرح ہر روز صبح و شام ایک ایک پیاز کے ٹکڑے کو چھیل کر کھانے سے جلد ہی یرقان کا مرض ختم ہو جاتا ہے۔
:بواسیر کے مسے
جب بواسیر کے مسے پھولے ہوں خون نہ نکلنے کی وجہ سے درد اور بے چینی ہو رہی ہو تو دو تین پیاز گرم گرم راکھ پر بھون کر پیس لیجیے پھر انہیں گھی میں سینک کرقابل برداشت گرم ہونے پر کسی پٹی کے ذریعے مسوں پر باندھ دینے سے مسوں کا منہ کھل جاتا ہے
اور خون نکل جانے سے مریض کو چین ملتا ہے۔ اگر کوئی خونی بواسیر کے مرض میں مبتلا ہو تو سو گرام پیاز کے رس میں پچاس گرام چینی ملا کر پی لے اس سے خونی بواسیر میں افاقہ ہوتا ہے۔
:قے کے مرض سے پریشان یہ نسخہ آزمائیں
اگر کسی شخص کو قے کا مسئلہ ہو الٹیاں آرہی ہوں اور ادویات استعمال کرنے کے باوجود افاقہ نہ ہو رہا ہو تو اسے چاہیے کہ ایک چمچ پیاز اور ایک چمچ ادرک کا رس ملا کر چند بار پی لے اس سے الٹیاں ہونا بند ہو جاتی ہیں۔
:دانتوں کے امراض
اگر کسی کے مسوڑوں میں سوج اور درد ہو تو اسے چاہیے کہ پیاز کاٹ کر تھوڑا سا نمک لگا کر کھائے اس سے افاقہ ہوگا۔ اگر کسی کے دانتوں میں کیڑا لگ جائے تو پیاز کھاتے رہنے سے نقصان دہ جراثیم کو ختم کر کے یہ دانتوں کو کیڑا لگنے کے عمل کو روک دیتا ہے۔
:بلغمی کھانسی اور زکام
زکام کے مرض میں مبتلا افراد کے لئے پیاز بہت مفید ہے اس کا پانی سونگھنے اور کچا پیاز کھانے سے زکام ٹھیک ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر بلغمی کھانسی ہو تو دو دو چائے کے چمچ بھر کر پیاز کا رس دن میں تین مرتبہ پینے سے بلغم نکل جاتی ہے اور کھانسی میں آرام پہنچتا ہے۔
:ٹی بی کے مرض میں پیاز کا کمال
پیاز سے ٹی بی کی بیماری کے جراثیم ختم ہو جاتے ہیں۔ اگر کوئی شخص اس مرض میں مبتلا ہو تو اسے چاہیے کہ روزانہ چند کچے پیاز کھانے کا معمول بنائے اس سے بہت افاقہ ہوگا۔
:گرمی کے امراض میں اکسیر
گرمی کے موسم میں بعض افراد مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اگر گرمی کی وجہ سے کسی کی نکسیر پھوٹ جائے تو ایسے شخص کو چاہیے کہ پیاز کے رس کے چند قطرے ناک میں ڈال لے اس سے نکسیر پھوٹنا بند ہو جاتی ہے۔
:سردرد
اگر کسی کو سر درد کی شکایت رہتی ہو تو اسے چاہیے کہ پیاز کو پیس کر پاؤں کے تلوؤں پر اس کا لیپ کر دینے سے ہر طرح کا سر درد دُور ہو جاتا ہے۔
:چکر آنا
چکر آنے پر پیاز سونگھنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ خون کی کمی: پیاز میں فولاد وافر مقدار میں ہونے کی وجہ سے پیاز کھانے یا اس کا رس پینے سے خون کی کمی دور ہو جاتی ہے۔
:دل کی کمزوری
ہر روز کھانا کھاتے وقت ایک کچی پیاز کھانے سے دل کو طاقت ملے گی جس سے دل کی دھڑکن معمول پر آ جاتی ہے اور گھبراہٹ دور ہو جاتی ہے۔