Table of Contents
Toggle(Citrus limetta) مسمی
مسمی ایک ایسا خوش ذائقہ پھل ہے جس میں کا پر، پوٹاشیم ، آئرن کیلشیم اور وٹامن بی اور سی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ ماہرین طب کے مطابق اس کا مزاج گرم تر ہے۔ مسمی لاغر افراد کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے
اس کے علاوہ ایسے افراد جن میں جگر کی گرمی ہو وہ بھی اس کا رس نکال کر پی سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مسمی کا کھانا پھوڑے پھنسیوں کا خاتمہ کرتا ہے اور خارش میں بھی اس کا کھانا اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔
:بے خوابی کا مسئلہ حل
مسمی کا رس جسمانی، دماغی طاقت پہنچا کر کمزوری دور کرتا ہے اور یہ جسم میں پھرتی دے دینے والا پھل ہے اس سے کھانا ہضم ہوتا ہے، بھوک بڑھتی ہے اور بخار ٹوٹ جاتا ہے
پیاس بجھ جاتی ہے اور جسم سے پانی کی کمی دور ہو جاتی ہے۔ اسے کھانے سے دل اور خونیں نسوں اور جگر کو طاقت ملتی ہے۔ مسمی کے استعمال سے سر درد کم ہوتا ہے۔
کام کرنے میں دل نہ لگنے تھوڑا سا کام کرنے سے تھکاوٹ ہونے اور رات کو نیند نہ آنے کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔ ماہرین طب مسمی کے پھل سے مختلف پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کا علاج کرتے ہیں، چند اہم نسخے درج ذیل ہیں۔
:زکام کا علاج
اگر کوئی شخص زکام کے مرض میں مبتلا ہو تو اسے چند روز تک دن میں دو بار آدھا آدھا گلاس مسمی کے رس میں دس، دس قطرے ادرک کا رس ملا کر پلانے سے زکام کا مرض بہت جلد دور ہو جاتا ہے۔
:کو لیسٹرول میں کمی
مسمی کھانے اور اس کا جوس پینے سے خون کی نسیں نرم اور لچک دار ہو جاتی ہیں اور ان میں خون کے دوران رکاوٹ پیدا کرنے والا کولیسٹرول کم ہو جاتا ہے اس سے دل کو صاف اور خاص خون کی سپلائی بڑھ جاتی ہے جس سے دل کے مرض میں مبتلا شخص تندرست اور صحت مند ہو جاتا ہے۔
:بخار میں مفید
اگر کوئی شخص کسی بخار میں مبتلا ہو بالخصوص ٹائیفائیڈ بخار کی صورت میں مسمی کا رس دن میں دو سے تین بار پینے سے بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ مسمی کا رس پیتے رہنے سے بخار اور پیچیدہ امراض کے دوران انسداد کے بعد پیدا ہونے والی کمزوری نہیں ہوتی اگر ہو جائے تو اس کےاستعمال سے جلد ختم ہو جاتی ہے۔
:کھانسی اور دمہ
کھانسی اور دمہ کے مرض میں مسمی کے پھل کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ مسمی کے رس میں اس کا آدھا حصہ گرم پانی ، تھوڑا سا زیرہ اور تھوڑی سی سونٹھ ملا کر پینے سے کھانسی اور دمے کے امراض میں بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔
:مہاسوں سے نجات
چہرے پر مہاسے ہوں تو مسمی کے چھلکے رگڑنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ مصفی خون ہونے کی وجہ سے جلدی امراض میں مسمی کھانا بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔
:کیلشیم کی کمی سے نجات
مسمی میں کیلشیم زیادہ ہونے کی وجہ سے دوران حمل بچے کو تندرست صحت مند رکھنے کے لئے حاملہ کو مسمی کا رس دینا ماں اور بچے دونوں کے لئے نہایت مفید ہے۔
نوٹ : کثرت پیشاب اور دستوں کے مرض میں مبتلا افراد مسمی کا استعمال نہ کریں۔