وزن بڑھانے کے 5 صحت مند اور آسان طریقے

وزن بڑھانے کی ضرورت ان لوگوں کو پڑتی ہے جن کا وزن نارمل رینج سے کم ہوتا ہے۔ اگر چہ دنیا میں زیادہ تر افراد موٹاپے کا شکار ہیں اور وزن کم کرنے کے لیے جتن کرتے ہوئے نظر آتے ہیں لیکن دنیا میں ایسے لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

جن کا وزن کسی بھی صورت میں نہیں بڑھتا ہے اور وہ اپنے دبلے پتلے جسم کو کسی بھی طرح خوبصورت بنانا چاہتے ہیں تا کہ ان کا پہنا ہوا کپڑا ان پر سج سکے اور ان کے کمزور وجود کو لوگ نظر انداز نہ کر کے گزر جائیں۔ بلکہ وہ اتنا وزن بڑھا لیں کہ لوگ ان کو قابل غور سمجھنے لگیں ۔

کم وزن سے کیا مراد ہے؟

کم وزن سے مراد یہ ہے کہ اگر کسی انسان کے جسم کا وزن اور اس کی قد کے درمیان شرح 18.5 سے کم ہو۔ تو ایسے افراد کو کمزور اور پتلا تصور کیا جائے گا یعنی ان کا وزن نارمل رینج سے کم ہے۔

:وزن کے کم ہونے کے صحت پر اثرات

جس طرح موٹا پا انسان کی صحت کے لیے کئی حوالوں سے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اسی طرح وزن کا کم ہونا بھی ایک خطرناک بات ہے اور اس سے مردوں میں 140 فیصد اور خواتین میں 100 فیصد بہت سے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کم وزن والے افراد کی قوت مدافعت بھی کمزور ہوتی ہے۔ اور وہ جلد بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔

 :وزن کم ہونے کی وجوہات

بہت پتلا ہونا یا کمزور ہونا در حقیقت جسم کی کسی نہ کسی خرابی کا سبب ہو سکتی ہے۔ جس میں تھائیرائیڈ کی خرابی، سیلئیک کی بیماری ( گلوٹن کا ہضم نہ کرنا)، ذیا بیطس، کینسر یا مختلف قسم کے انفیکشن شامل ہو سکتے ہیں۔

:قدرتی طریقوں سے وزن میں اضافہ

اگر آپ کا وزن کم ہے اور آپ اس میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے سوڈا والے مشروبات اور بیکری کی چیزوں کو استعمال کر کے آسانی سے وزن بڑھایا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کے نتیجے میں صحت برباد ہو جائے گی۔

اس وجہ سے آج ہم آپ کو ایسے طریقے بتائیں گے جن کے استعمال سے نہ صرف وزن بڑھایا جاسکتا ہے بلکہ اپنی صحت کو بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

 :صحت بخش کیلوری والی خوراک کا استعمال

 اگر آپ وزن میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک میں کیلوریز کا اضافہ بہت ضروری ہے۔ اس کیلئے ایسی خوراک کا انتخاب کریں جس میں زیادہ کیلوریز موجود ہوں ۔ ان میں دودھ، انڈے، مکھن اور پنیر وغیرہ شامل کریں جن کو استعمال کر کے زیادہ کیلوریز حاصل کی جاسکتی ہے۔

 :زیادہ پروٹین والی غذا کا استعمال

 وزن کے اضافے کیلئے پروٹین سب سے زیادہ اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پروٹین جسم کے اندر مسلز بنانے میں مدد دیتی ہے اور اگر پروٹین نہ ہو تو زیادہ کیلوریز جسم میں چکنائی کی صورت میں جمع ہوتی رہتی ہے

جو کہ خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ پروٹین کیلئے ہر قسم کے گوشت کا استعمال ، انڈے اور دودھ سے بنی اشیاء کا استعمال بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

 :مشروبات اور ملک شیک کا استعمال

 اگر آپ اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو آپ مختلف پھلوں کے شیک اور تازہ پھلوں کے مشروبات کا استعمال کرنا چاہیے ان میں غذائی اجزاء کے ساتھ ساتھ زیادہ کیلوری بھی ہوتی ہے اس لئے مشروبات کا استعمال ضرور کریں۔

:دن میں تین بار پیٹ بھر کر کھائیں

 وزن کے اضافے کیلئے کاربوہائیڈریٹ اور چکنائی کا زیادہ استعمال بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے مگر صرف ان دونوں کا استعمال وزن تو بڑھا دے گا مگر صحت کو خراب کر دے گا۔

اس وجہ سے پروٹین اور زیادہ کیلوریز والی غذا کے ساتھ چکنائی اور نشاستے دار اشیاء کا استعمال مفید ہوتا ہے اور ان تمام اشیاء کو دن میں کم از کم تین بار پیٹ بھر کر کھانا چاہیے۔

 :ورزش کریں

اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں یا زیادہ کرنا چاہتے ہیں تو ورزش بہترین صحت مند حل ہے، ورزش سے آپ کو صحت اور تندرستی مل سکتی ہے۔ ورزش سے آپ کو متوازن وزن بڑھانے میں مددمل سکتی ہے۔ 

:کھانے

میں مزید کیلوریز شامل کریں۔ اپنی بھوک بڑھانے اور یہ یقینی بنانے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آپ دن میں کافی کھا رہے ہیں اپنے کھانے میں زیادہ کیلوریز شامل کرنا بہت ضروری ہے۔

اپنے کھانے کو کیلوری والے اجزاء جیسے مکھن ، نٹ بٹر، زیتون کا تیل یا چکنائی والا دودھ شامل کریں۔ اس طرح کے سادہ اضافے آپ کے کھانوں میں زیادہ صحت مند کیلوریز کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ 

 :وزن بڑھانے

والی اہم غذا ئیں: کچھ ایسی غذائیں جو وزن میں اضافہ صحت کے ساتھ کر سکتی ہیں کچھ اس طرح سے ہیں ۔

خشک میوہ جات کا استعمال ۔

 دودھ دہی اور اس سے بنی اشیاء کا استعمال ۔ 

زیتون کے تیل میں پکے کھانے کا استعمال ۔

گندم کا استعمال ۔

 گوشت اور آلو کا استعمال ۔ ان تمام اشیاء کے استعمال سے صحت کے ساتھ وزن بڑھانے میں بہت مدد ملتی ہے۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Scroll to Top