5 Healthy Eating Habits for Rainy Days

“Rainy Season Health Tips: Protect Yourself from Illness with the Right Diet”

Although the monsoon is great concerning weather but, then it also welcomes loads of diseases around. The seasonal threat of colds and infections is stronger.

The highest rates of illness occur in the rainy season. You can also enjoy monsoon only when you are fully healthy. Health may be affected by even a little dietary carelessness during rainy days, so be cautious to enjoy the rains fully.

Avoid fried foods:

How can you truly appreciate the rainy season without relishing samosas and fritters? Fried foods aren’t advisable in the rainy season since digestion is naturally affected and less effective.

In such a situation, when we use fried things, there is an unnecessary burden on our body which spoils the digestive system. Especially eating commercial food can negatively impact your health.

Such things can become a great threat to health, because hygiene is not taken into account in such food, which invites diseases, then using too much salt also causes water loss in the body.

Consuming Barley Porridge:

During the rainy season one should eat more nutritious foods which are easily digestible as the digestive system is more affected in this season so eat roasted foods. Avoid fried foods. Start the day with three soaked almonds and three black raisins to maintain healthy digestion all day long.

Eat barley and wheat porridge for breakfast. It is better to eat dal, rice, vegetables and roti (millet or multigrain) for lunch. Eat less meat and spicy foods. Start drinking ginger tea daily, it will protect you from various infections.

Focus on seasonal fruits and vegetables, but avoid leafy greens in this season since the humidity can foster bacterial growth, potentially causing illness. In fruits, apples, pomegranates, pears, papaya, pomegranate, apple, mango, potato, etc. and seasonal fruits must be used.

Aim to eat fruits before noon. You’ll obtain the key nutrients necessary to protect yourself from complications and diseases that occur this season.

Lemon water and Ginger tea:

Lemon water and ginger tea are the best choices for health however, soft drinks and carbonated drinks can cause more harm in the rainy season. Sweat is very high due to hibernation in the rainy season, valuable salts are lost from the body and due to carbonated (soft drinks), the amount of water in the body is also reduced considerably.

Therefore, fresh water, lemon water, i.e. tea with ginger and ginger are very beneficial for health. Simply stated, the precaution for rainy weather is to eat light and clean food. Eat home-cooked food and do not eat out at all. Increase your water consumption to avoid getting dehydrated.

مون سون کے موسم کو اگر چہ خوشگوار سمجھا جاتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ اپنے ساتھ کئی بیماریاں لے کر آتا ہے۔ اس موسم میں نزلہ وزکام اور انفیکشن ہونے کا خطرہ بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔ برسات کے موسم میں لوگ سب سے زیادہ بیمار پڑتے ہیں۔

آپ مون سون کا مزہ بھی تبھی لے سکتے ہیں جب آپ پوری طرح سے صحت مند ہوں۔ برسات کے دنوں میں اگر غذا میں تھوڑی سی بھی لا پرواہی برتی جائے تو صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ بارش کی پھواروں کا پورا لطف لینے کے لئے غذا میں احتیاط برتنا نہایت ضروری ہے۔

 تلی ہوئی چیزوں سے پر ہیز کریں

 برسات کا موسم ہو اور سموسے فرائزسے محظوظ نہ ہوں یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ مگر یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ تلی ہوئی چیزیں برسات میں صحت کے لئے اچھی نہیں ہوتیں کیونکہ اس موسم میں قدرتی طور پر ہمارا نظام انہضام ست ہوتا ہے اور ٹھیک طرح سے کام نہیں کرتا۔

 ایسے میں جب ہم تلی ہوئی چیزیں استعمال کرتے ہیں تو ہمارے جسم پر غیر ضروری بوجھ پڑتا ہے جس سے نظام انہضام خراب ہو جاتا ہے۔ خاص طور پر بازاری غذائیں استعمال کرنے کے صحت پر بہت زیادہ منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ایسی چیزیں صحت کے لئے بہت بڑا خطرہ بن سکتی ہیں، کیونکہ ایسے کھانے میں حفظان صحت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جاتا جس کی وجہ سے بیماریوں کو دعوت ملتی ہے پھر زیادہ نمک کے استعمال سے جسم  میں پانی بھی نہیں رکتا اور ضائع ہو جاتا ہے۔

جو کے دلیہ کا استعمال

بارش کے موسم میں زیادہ ترایسی غذائیں کھانی چاہئیں جو جلد ہضم ہوتی ہوں چونکہ اس موسم میں نظام ہضم زیادہ متاثر ہوتا ہے لہذا بھنی ہوئی غذا کھائیں۔ تلی ہوئی اشیاء سے پر ہیز کریں۔ روزانہ صبح بھیگے ہوئے تین عدد بادام اور تین عدد کالے کشمش کھانے کی عادت ڈالیں۔ اس سے سارا دن نظام  انہضام بہتر رہے گا۔

 ناشتے میں جو اور گندم کا دلیہ کھا ئیں۔ دوپہر کے کھانے میں دال ، چاول، سبزی اور روٹی (جوار باجرے یا ملٹی گرین ) کھانا بہتر ہوتا ہے۔ گوشت اور مسالے دار چیزیں کم کھا ئیں۔ روزانہ ادرک کی چائے پینا شروع کر دیں، اس سے آپ مختلف انفیکشنز سے محفوظ رہیں گے۔

موسمی پھلوں اور سبزیوں کا استعمال

اس موسم میں پتے والی سبزیاں ہر گز نہ کھا ئیں ، کیونکہ برسات کے موسم میں نمی کی وجہ سے پتوں میں بیکٹیریا کا گھر  بن جاتا ہے اور ان کو استعمال کرنے سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، اس لئے بہتر ہے کہ بھنڈی ، آلو ، ترئی ، کدو جیسی سبزیوں کا استعمال کریں۔ پھلوں میں سیب، انار، ناشپاتی، پپیتا، انار، سیب، آم ، آلو بخارہ وغیرہ اور موسمی پھل ضرور استعمال کریں۔

 کوشش کریں کہ پھل دو پہر 12 بجے سے پہلے لازمی کھا ئیں ۔ اس سے آپ کو ایسی ضروری غذائیت ملے گی جو کہ اس موسم میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں اور بیماریوں سے حفاظت کے لئے ضروری ہے۔

لیموں پانی اور ادرک کی چائے بہترین ہے

سافٹ ڈرنکس یا کاربونیٹڈ ڈرنکس عام دنوں میں بھی انسانی صحت کے لئے فائدہ مند نہیں اور ان کا استعمال صحت کے لئے نقصان کا باعث بنتا ہے مگر برسات کے موسم میں ان کا استعمال زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

 برسات کے موسم میں حبس کی وجہ سے پسینہ بہت زیادہ آتا ہے، جسم سے قیمتی نمکیات ضائع ہو جاتے ہیں اور کاربونیٹڈ (سوفٹ ڈرنکس) کی وجہ سے جسم میں پانی کی مقدار بھی کافی زیادہ کم ہو جاتی ہے۔ اس لئے تازہ پانی لیموں پانی یعنی سکنجبین اور ادرک والی چائے صحت کے لئے بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔

سادہ لفظوں میں موسم برسات کی احتیاطی تدابیر یہ ہیں کہ سادہ اور صاف ستھرا کھانا کھا ئیں ۔ گھر کا کھانا کھا ئیں باہر سے بالکل نہ کھائیں۔ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تا کہ جسم میں پانی کی کمی واقع نہ ہو۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Scroll to Top