Learn the art of keeping your wife happy!

“Learn the art of self-responsibility to build a happy relationship.

اصل میں زندگی کو حقائق پر مبنی جس دانشمندانہ ترتیب کے ماتحت ہونا چاہیے ہم اکثر اس کا اہتمام نہیں کر پاتے ۔ گویا شب و روز کے معاملات پر دل کا رسوخ اتنا زیادہ ہے کہ پاسبان عقل منہ تکتا، سر پیٹتارہ جاتا ہے۔

چھوٹی چھوٹی غلام نہی بڑے بڑے تنازعات میں ڈھل جاتی ہیں۔ یہ غلط فہمیاں ہمارے ربط و ہم آہنگی کے وجود اور امکان تک کو ختم کر دیتی ہیں۔ ایک تکلفی دوسری کو جنم دیتی ہے اور پھر چڑ چڑا پن اور نفرت جبکہ اس سے اگلا مرحلہ مکمل بیزاری کا ہے۔

جینے کی دوسطحیں، عقل اور جذبات

جینے کی دوسطحیں ہیں، ایک عقلی اور دوسری جذباتی ۔ پہلی کا تعلق عمل سے اور دوسری کا تخیل سے ہے۔

Learn the art

عمل کرنے والے کا طرز عمل یہ ہوتا ہے کہ دو کو دو سے ضرب دیا ہے تو نتیجہ چار ہی آئے گا اور کریلا بو کر آم کاٹنے کی امید فضول ہے جبکہ تخیل پرست فرض بہت کرتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ میاں اور بیوی میں عموماً کس کا رویہ عقلی اور کس کا جذباتی ہوتا ہے؟

جواب یہ ہے کہ محمود و ایاز ایک ہی صف میں کھڑے ہیں ، لہذا دونوں کا حصہ برابر ہے۔ اصل میں سارا مسئلہ اپنی ذات کو ترجیح دینے کا ہے۔ زندگی کے وہ مراحل بڑے منحوس ہوتے ہیں جب انسان خودتری و بے چارگی میں مبتلا ہو جائے۔ یادرکھیں کہ قسمت بہادروں کا ساتھ دیتی ہے۔

فرائض کی ادائیگی اور بہترین کاموں کے صلے کیلئے دوسروں کی طرف دیکھنا ایک قدیم حماقت ہے کیونکہ اچھائی خود ایک اعلیٰ ترین صلہ ہے ۔ اچھے کاموں کے بعد جو اطمینان آپ کے ضمیر کو حاصل ہوتا ہے

Learn the art

جو روشنی آپ کے دل میں پھیلتی ہے اور جو اعتماد آپ کے ذہن کا حصہ بنتا ہے تو وہ نور جو آپ کے چہرے پر جگمگاتا ہے اور وہ دنیا و مافیہا سے بے نیاز بیش قیمت نیند جو آپ کی آنکھوں میں گھلتی ہے اور وہ لائق افتخار نتائج جو مستقبل میں آپ کو بلند کر دیتے ہیں۔ کیا اس سے اچھا بھی کوئی صلہ ہو سکتا ہے؟

اب لباب یہ کہ میاں بیوی کو سب سے زیادہ زور ذہنی و دلی ہم آہنگی پر دینا چاہیے۔ اپنے مسائل کو اور اسٹیمیٹ کرنے کے بجائے دوسرے کی پریشانیوں کا اور اک بھی ضروری ہے۔ مزید یہ کہ مسائل سے 1 متعلق باہمی صلاح مشورہ لازمی ہے۔

وقت بے وقت ہی سےچیخ کے بجائے مناسب موقع دیکھ کر ، دھیمے اور ناریل لیجے میں اپنے پرابلمز ایک دوسرے سے شیئر کیجیے، ان کا حل نکالیے گفتگو کے دوران خواہ کیسی ہی بات کیوں نہ ہو، ایک دوسرے کو ٹوکنے سے گریز کریں۔ پہلے تحمل سے سنیں پھر اطمینان سے اپنا مؤقف بیان کریں۔

اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کبھی اس چکر میں مت پڑیں کہ آپ کا شریک سفر ہر بات بنا کہے ہی سمجھ لے گا اور ہر ضرورت بغیر طلب کیے پوری کر دے گا بلکہ اس کیلئے اظہار کرنا ضروری ہے۔

اپنی مرضی کی افادیت اور نقصان کا تجزیہ کریں

مزید برآں ہمیں اپنی مرضی کی افادیت اور نقصانات کا تجزیہ بھی کرنا ہوگا۔ ضروری نہیں کہ شوہر دفتر سے گھر پہنچے تو بیوی یا قوتی لبوں پر دیدہ زیب مسکراہٹ سجائے خیر مقدم کرے۔

گھر کی ہر چیز قرینے سے اپنی جگہ پر ہو۔ کھانا لذیذ اور بستر سازگار ہو جبکہ یہ بھی عین ممکن ہے کہ بیوی بن سنورنے کے بعد واقعی بہت – حسین لگ رہی ہو اور میاں جی حالات حاضرہ پر تبصرہ کرنے والی کسی انتہائی بے ہنگم شخصیت پر آنکھیں گاڑے اور کان لگائے بیٹھے ہوں۔

ایسے بے شمار گھر یلو معاملات میں فوری اشتعال کے بجائے اگر تحمل اور دور اندیشی کا مظاہرہ کیا جائے تو ڈھیروں مسائل پیدا ہی نہ ہوں۔ آخر میں ہم چاہیں گے کہ کچھ باتیں خوشی کے حوالے سے بھی کر لی جائیں۔

مسرت سے متعلق متفقہ رائے یہ ہے کہ یہ انسانی قلب و ذہن کی ایک مخصوص کیفیت ہے اور بیرونی دنیا سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ مزید یہ کہ کوئی لگا بندھا طریقہ یا صورت ایسی نہیں جو آپ کو ہمیشہ خوش رکھ سکے۔

Keep your wife happy

مثلاً اگر آپ کو پوری دنیا کا حکمران بنا دیا جائے اور ساری آسائشات اور تمام نعمتوں پر آپ کا تصرف ہو تب بھی مکمل اور پیم خوشی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ گو یا خوش رہنے کے آرٹ کو سمجھنے کیلئے ہمیں اپنی از سر نو تربیت کرنی ہوگی۔

ہمیں سمجھنا ہوگا کہ ہماری مسرت کا دارو مدار اس بات پر نہیں کہ ہمارے پاس کیا ہے بلکہ اس پر ہے کہ ہم خود کیا ہیں۔ ہمیں اپنی خواہشات کی سطح کو اپنے عمل کی سطح سے نیچے رکھنا ہو گا۔ اس کا مطلب ہرگز نہیں کہ آپ خواہشات کا گلا گھونٹ دیں۔

بلکہ اس ضمن میں محض ایک محتاط انتخاب ضروری ہے۔ دوسروں سے منفی مقابلے بازی کی روش گھر یلوسکون برباد کر دیتی ہے۔ آپ کا کام تو بس اتنا ہے کہ مستقل مزاجی کے ساتھ ، چپ چاپ مصروف کار رہیں۔

زندگی سے متعلق علم میں اضافہ کرتے چلے جائیں۔ اگر ہم نے ایسا کر لیا تو یقین جانیے کہ ہماری تمام خواہشات یا تو پوری ہوں جائیں گی یا پھر ہمیں ان کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوگی۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Scroll to Top