Table of Contents
Toggle“Cardamom: The Secret Spice That Melts Belly Fat and Boosts Health!”
الائچی کی مہکتی ہوئی خوشبو نا صرف ماحول اور آپ کی شخصیت کو خوشگوار بناتی ہے بلکہ آپ اور پورے گھر بھر کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔
الائچی کو مصالحوں کی ملکہ بھی کہا جاتا ہے، جو دنیا بھر میں استعمال کی جاتی ہے۔ ہزاروں سال سے الائچی کو دوا کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور آج کی جدید طبی تحقیقات نے بھی اس کی افادیت کو ثابت کر دیا ہے۔
الائچی میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ ایک چمچ الائچی میں اٹھارہ کیلوریز ، تقریباً ایک گرام فیٹ ، چار گرام کاربو ہائڈریٹس، دو گرام فائبر، اور تقریبا ایک گرام پروٹین اس کے ساتھ ساتھ اس مصالحے میں وٹامنز اور منرلز بھی پائے جاتے ہیں، جن میں پوٹاشیم کیلشیم، آئرن میگنیشیم،اور فاسفورس شامل ہیں۔
موٹاپا کم اور پیٹ کی چربی پگھلانے کے لیے
موٹاپا کئی بیماریوں کی جڑ ہے جبکہ بڑھا ہوا پیٹ شرمندگی اور بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے، موٹاپااور پیٹ کم کرنے کے لیے بہت سی ورزشیں بھی ہیں لیکن ہر انسان کے لیے جم جانا یا ورزش کا وقت نکالناممکن نہیں ہوتا، چھوٹی الائچی کااستعمال اگر با قاعدگی سے کیا جائے تو اس سے نہ صرف کمر پتلی ہوتی ہے بلکہ وزن میں بھی کمی آتی ہے۔
چھوٹی الائچی ، سونٹھ، پودینہ، کلونجی ، دیسی اجوائن، زیرہ سیاہ، سونف یہ تمام اجزا 20، 20 گرام لے کر پیس کر سفوف بنا کر محفوظ کرلیں۔ کھانے کے بعد آدھا چمچ صبح و شام نیم گرم پانی کے ساتھ لیں۔
اضافی چربی ختم ہو گی اور بڑھا ہوا پیٹ خود بخود اندر ہو جائے گا، سونف سے بار بار بھوک نہیں لگے گی سونٹھ کھانا ہضم کرے گی، ، کالا زیرہ، اجوائن اور پودینہ اضافی چربی کو ختم کرنے میں مدد فراہم کریں گے اور کلونجی میں تو ہر مرض کی شفا ہے۔
تیزابیت سے نجات
الائچی کو چبانے سے منہ میں بننے والے لعاب میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو خوراک کو ہضم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے السر کی بیشتر اقسام میں بھی الائچی فائدہ مند ہے۔
سانس کی بد بوختم کرتی اگر سانس کی بدبو ہزار کوشش کے با وجود بھی ختم نہیں ہوتی تو الائچی استعمال کریں یہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی حامل ہے، اس کی تیز خوشبو منہ کی بد بو دور کر دیتی ہے۔
یہ نظام ہاضمہ کو بھی بہتر بناتی ہے جبکہ منہ کی بد بو کی ایک بڑی وجہ نظام انہضام کی خرابی ہی ہوتی ہے۔
ڈیپریشن اور نفسیاتی بیماریوں کا علاج
سبز الائچی میں ڈپریشن کو کم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ الائچی کو پیس کر پاؤڈر بنا لیا جائے ، اور اس پاؤڈر کا آدھا چمچ دن میں دو تین بار استعمال کرنے سے ذہنی دباؤ اور ڈپریشن سمیت بہت سے نفسیاتی امراض کے علاج میں فائدہ ہوتا ہے۔
پسینے کی بدبو دور کرے
سبز الائچی کا سفوف آدھا چمچ صبح نہار منه مسلسل استعمال کرنے سے پسینے کی بد بو خوشبو میں بدل دیتی ہے، تاثیر ٹھنڈی ہونے کے سبب گرمیوں میں اس کے استعمال سے انسان خود کو ترو تازہ اور ہلکا محسوس کرتا ہے۔
ہاضمہ اور بخار میں مفید
دانہ الائچی خورد، طباشیر ، گلو برابر کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ دورتی سے ایک ماشہ عرق سونف یا پانی سے دیں۔ خرابی ہاضمہ و بخار کیلئے مفید ہے۔
بچوں کے معدہ کی کمزوری
طبا شیر اور دانہ الائچی کا خورد سفوف بنائیں اور برابر چینی ملا کر ایک رتی ماں کے دودھ میں دیں۔ بچوں کے معدہ کی تقویت کیلئے مفید ہے۔
بچوں کو دست آتے ہوں تو سونف، دانہ الائچی خورد، حب آلاس ہر ایک ایک ماشہ پانی میں پیس کر چھان لیں اور مصری چھ ماشہ ملا کرصبح و شام پلائیں، بچوں کے دستوں کو روکنے کیلئے مفید ہے۔