Eat Early Sleep Better The Science Behind Chrono-Nutrition

“The Power of Early Dinners: Unlocking Health, Happiness, and Wellness Through Chrono-Nutrition”

Those who want to always maintain mental freshness, lightness and prosperity, should in any case reduce the amount of dinner and go to bed light at night.

Eat less dinner and be healthier

Dr Gerda Pott, visiting professor of nutritional sciences at King’s College London, says there is an adage that if you want to be healthy, follow this rule: “Breakfast like a king, dine like a prince and eat like a pauper.

“Researchers are now analyzing the connection between the body’s internal clock and food intake, a study termed ‘chrono-nutrition. ‘Modern research reveals that digestion weakens in the evening, possibly resulting in various diseases. Affected sleep and digestion are bad!

Overeating at night disturbs sleep as digestion continues, causing poor rest and increasing the risk of indigestion and diseases. This enhances the probability of heart disease and obesity. Thus, it’s recommended that individuals take a post-dinner stroll and avoid going to bed immediately.

Mental health may be affected

Are you often irritable??? It might be due to your late-night eating habits. Eating at night disrupts sleep. And lack of sleep increases the risk of depression and anxiety. Conversely, consuming most of your calories early promotes wellness.

Overeating at night or eating late at night has been linked to heart disease, digestive system and diabetes. If you eat most of your food early on, it ensures the body fully utilizes the energy, avoiding fat accumulation.

Bladder and breast cancer prevention

Experts have found that having an early, modest dinner reduces the likelihood of contracting bladder cancer among men and breast cancers are reduced in women. According to Experts, “Dinner should be eaten early at night in small quantities.

It is best to eat two hours before sleeping, in this way, whatever other health benefits one can achieve from eating dinner at night, the risk of cancer is also reduced in the same way”, this was observed during a medical study in America.

A study by Penn University revealed that eating dinner late and not eating at dinner on time can lead to weight gain, fat metabolism disorders, and an increased risk of diabetes — effectively causing heart diseases. The research reviewed the dietary behaviors of healthy participants for two months.

More specifically, their insulin resistance increased and cholesterol levels went up along with higher triglycerides amongst those who consumed more at night. Similarly, the hormonal system goes adverse while on time, and little food brings improvement in physical energy as well as hormone emanations.

جو لوگ ہمیشہ ذہنی تازگی، ہلکا پن اور خوشحالی برقرار رکھنا چاہتے ہیں، انہیں چاہیے کہ کسی بھی صورت میں رات کے کھانے کی مقدار کم کریں اور رات کو ہلکا پھلکا ہو کر سونے جائیں۔

رات کا کھانا کم کریں اور صحتمندر ہیں

لندن کے کنگز کالج کے غذائی سائنسز کے وزٹنگ پروفیسر ڈاکٹر گرڈا پوٹ کہتے ہیں کہ ایک پرانی کہاوت ہے کہ اگر صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو اس اصول پر عمل کریں ”بادشاہ کی طرح ناشتہ کریں ، شہزادے کی طرح دو پہر کا کھانا اور مفلس کی طرح رات کا کھانا کھا ئیں ۔

اب سائنسدان ان نتائج کے پیچھے وجوہات اور جسم کی اندرونی گھڑی اور کھانے کے اوقات کے باہمی تعلق کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور اس تحقیق کو “کرونو نیوٹریشن” کا نام دیا جا رہا ہے۔ جدید تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ شام کے وقت ہمارا جسم کھانے کو اچھی طرح ہضم نہیں کر سکتا جس کے نتیجے میں ہمیں مختلف امراض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نیند متاثر ، ہاضمہ خراب ! رات کو زیادہ کھانے کی عادت نیند کو متاثر کرنے کا باعث بنتی ہے کیونکہ جب جسم غذا کو ہضم کر رہا ہوتا ہے، ہمارے لیے مناسب آرام ممکن نہیں ہوتا، جس کے نتیجے میں نیند کا معیار خراب ہوتا ہے جبکہ ہاضمہ خراب ، تیزابیت، امراض قلب اور موٹاپا بڑھنے کا بھی خطرہ بڑھتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ رات کے کھانے کے بعد چہل قدمی ضرور کریں اور کھانا کھانے کے فوراً بعد بستر پر جانے سے گریز کریں۔

ذہنی صحت متاثر ہو سکتی ہے

کیا آپ اکثر چڑ چڑے پن کا شکار رہتے ہیں؟ تو یہ بھی رات گئے منہ چلانے کی عادت کا نتیجہ ہوسکتا ہے کیونکہ اس وقت کچھ کھانا نیند کو متاثر کرتا ہے اور ناقص نیند کے نتیجے میں ڈپریشن اور ذہنی تشویش کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس کے برعکس، اگر دن کے ابتدائی حصے میں زیادہ کیلوریز والی غذا کھائی جائے تو یہ صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ رات کو زیادہ کھانا کھانے یا دیر سے کھانے کو دل کے امراض، نظامِ ہضم کے مسائل اور ذیابیطس سے جوڑا جاتا ہے۔

اگر آپ دن کے پہلے حصے میں زیادہ کھاتے ہیں تو جسم اس توانائی کو مکمل طور پر استعمال کر لیتا ہے اور اسے چربی کی صورت میں ذخیرہ نہیں کرتا۔

مثانے اور چھاتی کے کینسر سے بچاؤ

ماہرین نے یہ پایا ہے کہ جلدی اور کم مقدار میں رات کا کھانا کھانے سے مردوں میں مثانے کے سرطان اور خواتین میں چھاتی کے سرطان کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق رات کا کھانا کم مقدار میں سونے سے دو گھنٹے قبل کھانا چاہیے تا کہ اس سے جہاں صحت کے دوسرے فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں کینسر کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ پین یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ شام کا کھانا وقت پر اور کم نہ کھانا جسمانی وزن میں اضافے ، فیٹ میٹا بولز ، اور امراض قلب سمیت ذیا بیطس کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران دو ماہ تک صحت مند افراد کے غذائی اوقات کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ رات گئے زیادہ کھانا کھاتے ہیں، ان میں انسولین کی مزاحمت، کولیسٹرول میں اضافہ اور ٹرائی گلیسیڈر کی سطح بدتر پائی گئی ۔

اسی طرح ہارمونز کے نظام میں بھی منفی اثرات دیکھنے میں آئے جبکہ وقت پر اور کم کھانا کھانے سے جسمانی توانائی اور ہارمونز کے نظام کو بھی مؤثر طریقے سے بہتر کیا جا سکتا ہے۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Scroll to Top