Table of Contents
Toggleحضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ جب مکہ مکرمہ میں بیمار ہوئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے۔ دل کی بیماری کے علاج کے طور پر، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد بن ابی وقاص کو عجوہ کھجوریں گٹھلی سمیت کھانے کا مشورہ دیا۔
اور آپ صلی ان اسلام نے حارث بن کلدہ کو بلایا تا کہ وہ حضرت سعد بن ابی وقاص کا علاج کریں۔ حضرت حارث بن کلدہ ثقفی وہ صحابی ہیں جو طبیب العرب سے مشہور تھے۔ فن طب میں آپ کو خصوصی مہارت تھی ۔
حضرت حارث نے بتایا کہ حلبہ (میتھی) اور عجوہ کی کھجوروں کا جوشانده بنا کرحضرت سعد کو پلایا جائے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے عجوہ کے ساتھ اس اضافہ کو پسند فرمایا۔ چنانچه اسی دوا سے ان کو صحت ہو گئی ۔ پھر وہی سعد بن ابی وقاص بعد میں جنگیں لڑتے رہے اور ہزاروں میل سفر گھوڑے کی پیٹھ پر کیا۔
یہ سونے کے بھاؤ تولنے کے قابل ہے
ایک اور جگہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ میتھی سے شفاء حاصل کرو اور فرمایا کہ میری امت اگر میتھی کے فوائد جان لے تو وہ اسے سونے کے بھاؤ خریدنے سےبھی دریغ نہ کرے۔
میتھی بیچ ورم اور ریح کو تحلیل کرتے ہیں ۔ پیشاب اور خاص ایام کے مسائل کو ختم کرتے ہیں۔ فالج لقوہ گھنٹیا میں مفید ہیں۔ اس کے پانی سے بال دھونے سے لمبے اور چمکدار ہوتے ہیں۔ پیٹ کی بیماریوں کا علاج ہے۔
ڈلیوری کے تمام مسائل کا حل
آیور ویدک کا ایک نسخہ ہے جو ہندوستان میں “لڈو میتھی” کے نام سے مشہور ہے اور بچے کی ولادت کے بعد عورتوں کے تمام مسائل دور کرتا ہے۔ اب پھر دل کی بات ہو جائے تجربات کے بعد ثابت ہو چکا ہے کہ میتھی دانہ دانہ کے استعمال سے خون کے اندر ٹرائی گلیسرائیڈ اور مضر کولیسٹرول ایل ڈی ایل میں کمی آجاتی ہے اس کی وجہ میتھی کے اندر موجود فائبر ہے جو کہ 48 فیصد ہوتا ہے اور دوسری چیز میتھی میں پایا جانے والا صابونی جز ہے ۔
اس کی وجہ سے کولیسٹرول آنتوں میں جذب نہیں ہو پاتا۔ چنانچہ اپنی خاصیت کی وجہ سے میتھی شریانوں میں کولیسٹرول کو جمنے نہیں دیتی۔ اس طرح دل میں خون کی فراہمی نارمل رہتی ہے اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ امراض نزلہ، زکام اور بخار میں خالی پیٹ دن میں تین سے چار مرتبہ ایک کپ میتھی کا قہوہ پئیں۔
خشک میتھی کے پتے یا میتھی کے بیچ ایک بڑا چیچ یا تازہ میتھی کے مٹھی بھر پتے لے کر ایک گلاس پانی میں اتنے ابا لئے کہ پانی ایک کپ رہ جائے ۔ ایک چمچ خالص شہد سے میٹھا کر لیں۔
تمام اعضا کے لئے قدرتی معالج
میتھی کے اس جوشاندے کے بہت سے فوائد ہیں۔ یہ جوشاندہ الرجی کی قسم جس کو پولن الرجی کہتے ہیں میں بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ سردیوں میں جو سانس کی تکلیف ہوتی ہیں۔ اس میں بھی مجرب ہے ۔ کھانسی، حلق کی سوجن اس کی جلن اور درد میں فائدہ کرتا ہے۔ سانس کی گھٹن اور معدے کی جلن کیلئے مفید ہے۔
انتڑیوں کی گندگیاں صاف کرتا اور نظام ہضم سے اضافی اور نقصان دہ رطوبتیں خارج کرتا ہے۔ پسینہ لاتا ہے اور اگر خون میں کسی قسم کے جراثیم کی گندگی یا زہر ہو اور اس کے سبب بخار آ رہا ہو تو اسے ختم کرتا ہے۔
کیل مہاسوں سے نجات
اگر آپ چہرے پر نکلنے والے کیل مہاسوں سے تنگ ہیں تو آپ کو میتھی دانہ کا استعمال کرنا چاہیے۔ چار کپ پانی میں چار کھانے کے چمچ میتھی دانہ رات بھر بھگو کر رکھیں۔ صبح کو پانی سے میتھی دانہ نکال کر اسے تازہ پانی میں ڈال کر 15 منٹ تک اُبالیں۔
پھر اُبلے ہوئے پانی کو چھان لیں۔ اس چھنے ہوئے پانی میں روئی بھگو کر دن میں دو مرتبہ اپنی جلد پر لگائیں۔ اس طرح آپ کو کیل مہاسوں سے نجات مل جائے گی۔ اس پانی کو استعمال کے قابل رکھنے کے لئے اسے ریفریجریٹر میں محفوظ کریں۔