The solution to the most important need of the human body lies hidden in honey… انسانی جسم کی اہم ترین ضرورت کا حل شہدمیں پوشیدہ

انسانی جسم کو طاقتور بنائے رکھنے کے لئے جن عناصر کا ہونا ضروری ہے وہ تمام شہد میں پائے جاتے ہیں۔ شہد ایک مکمل ٹانک ہے اور ایک مکمل دوا ہے۔ لیکن شہد خالص ہونے پر ہی مفید ہے۔

شہد ہلکا ہوتا ہے، پیٹ میں پہنچتے ہی ہضم ہو کر خون میں مل جاتا ہے اورتیزی سے ہی جسم میں قوت پیدا کرتا ہے۔ شہد کو جس چیز کے ساتھ بھی لیا جائے اسی طرح اثر دکھاتا ہے یعنی گرم چیز کے ساتھ لیں تو گرم اثر کرے اور ٹھنڈی چیز کے ساتھ لیں تو ٹھنڈے اثرات دکھاتا ہے۔

خشک اور زرد جلد کونئی زندگی بخشے

:خشک اور زرد جلد

اگر جلد خشک زرد ہے تو اس کی وجہ ہے خون میں آئرن کی کمی ، شہد میں آئرن ہوتا ہے۔ اس کے لئے صبح و شام کھانا کھانے کے بعد لیموں کے رس میں شہد ملا کر پئیں یا دودھ میں شہد اور ایک چٹکی ہلدی ملا کر پی سکتے ہیں۔

پھیپھڑوں میں سوزش، نمونیہ، ٹی بی ، دمہ وغیرہ میں شہد مفید ہے۔ روس میں پھیپھڑوں کی بیماریوں میں شہد زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

:پھنسیاں

گیہوں کے آئے اور شہد کو ملا کر پیسٹ بنالیں کپڑے کے ٹکڑے پر لگا کر پھنسیوں پر لگا ئیں ۔ جلد کی کوئی بھی بیماری ہو تو شہد کی پٹی باندھنے سے آرام ملتا ہے۔ 

:داد، خارش، پھوڑے

40 گرام شہد، 300 گرام پانی میں ملا کر چند ماہ صبح نہار منہ پینے سے خون صاف ہو کر جلدی بیماریوں میں فائدہ ملتا ہے۔

کھانسی کیلئے بے حد مفید

:کھانسی

ایک لیموں پانی میں ابالیں پھر پانی سے نکال کر شیشے کے گلاس میں نچوڑیں۔ اس میں ایک اونس، گلیسرین اور تین اونس شہد ملا کر ہلائیں ۔ اس کا ایک چمچ روزانہ چار بار لینے سے کھانسی آنا بند ہو جاتی ہے۔

اگر بڑی بڑی دوائیوں سے بھی بلغمی کھانسی میں فائدہ نہ ہوتا ہو تو ناگ کیسر 6 گرام شہد 25 گرام ملا کر مریض کو صبح و شام کھلائیں۔ آزمودہ ہے۔

 :دمہ

پھیپھڑوں کی بیماریاں شہد استعمال کرنے سے دور ہو جاتی ہیں۔ شہد پھیپھڑوں کو قوت دیتا ہے۔ کھانسی، گلے کی خشکی اور اعصابی تکلیف کو دور کرتا ہے۔ چھاتی کی گر گراہٹ دور کرتا ہے۔ وہ لوگ جن کے پھیپھڑے بلغم سے بھرے رہتے ہیں اور سانس لینا مشکل ہوتا ہے۔ انہیں دو چمچ پیاز کا رس اورشہد ملا کر دینا مفید ہے۔ یہ ایک قدیم نسخہ ہے۔ 

:قے ہچکی

دو چمچ پیاز کا رس اور اتنا ہی شہد ملا کر چاٹنے سے قے اور ہچکی بند ہو جاتی ہے۔ صرف شہد چاٹنے سے بھی بچکی بند ہو جاتی ہے۔ آگ سے جلنا: آگ سے جلے ہوئے حصے پر شہد کا لیپ کرنے سے جلن کم ہو جاتی ہے ۔ زخم ہونے پر بھی جب تک زخم ٹھیک نہ ہو شہد لگاتے رہیں۔ زخم ٹھیک ہونے پر جلی ہوئی جگہ پر سفید داغ بن جاتے ہیں ان پر شہد کی پٹی باندھنے سے داغ مٹ جائیں گے۔ 

:تھکاوٹ

شہد کے استعمال سے قوت، چستی اور اعصاب کو طاقت ملتی ہے۔ محنت کش افراد اور جنہیں بہت دیر تک پانی میں رہنا پڑتا ہے وہ شہد سے طاقت حاصل کر سکتے ہیں۔ شہد کی سب سے بڑی خوبی تھکاوٹ دور کرنا ہے۔ ذہنی و جسمانی قوت میں اضافہ کرتا ہے۔

روزمرہ کے کام کے بعد رات کو یا جب تھکاوٹ محسوس ہو تو دو چمچ شہد آدھے گلاس گرم پانی میں لیموں کا رس نچوڑ کر پی لیں۔ ساری تھکاوٹ دور ہوگی اور ترو تازگی محسوس کریں گے۔ دنیاوی تفکرات اور تھکاوٹ سے نیند نہیں آتی ۔ لیموں کا رس اور دو چمچ شہد رات کو پینے سے نیند آجاتی ہے۔

طویل عمر کا ر از

:طویل عمر کے لئے

شہد جسم کو طاقتور بنانے اور طویل عمر حاصل کرنے کے لئے مفید ہے۔ بوڑھے افراد کے لئے شہد بہترین غذا ہے۔ موتیا : موتیا سے ہمیشہ محفوظ رہنے کے لئے چند دن کے وقفے سے رات سوتے وقت آنکھوں میں سلائی سے شہد ڈال لیا کریں۔ 

:آدھے سر کا درد

اگر سر درد سورج طلوع ہونے کے ساتھ ہو اورغروب ہونے کے ساتھ کم ہو تو اس کے دوسری طرف ناک کے نتھنے میں ایک بوند شہد ڈالیں درد میں آرام آجائے گا۔ کبھی کبھی اچانک آدھے سر میں تیز درد شروع ہو جاتا ہے درد سے قے بھی آجاتی ہے۔

قے کے بعد درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔ یہ درد اکثر رہتا ہے۔ روزانہ کھانا کھانے کے وقت دو چمچ شہد کھانے سے درد نہیں ہوتا- کبھی درد ہو بھی جائے تو دو چمچ شہد کھانے سے درد دور ہو جاتا ہے۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Scroll to Top