Are you tired of oily skin and acne scars?

صحت مند، نرم و ملائم اور خوبصورت جلد کو ہر خاتون کا بیش بہا سر ما یہ کہا جا سکتا ہے۔ صنف نازک میں اپنی جلد کی حفاظت کا رجحان خاصا ہے بلکہ اب تو مرد وحضرات بھی اپنی جلد کی حفاظت کے بارے میں خاصے باشعور ہو گئے ہیں ۔ اگر آپ اپنی جلد کو سال کے بارہ مہینے نرم و ملائم رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو ہر موسم میں اس کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔

قدرت نے ایسی بے شمار نعمتیں ہمیں فراہم کی ہیں جن سے انسان کئی طرح کے فائدے اٹھا سکتا ہے۔ غذائی اجناس میں بیسن کا شمار بھی ایسی نعمتوں میں ہوتا ہے، بیسن کا نام سنتے ہی ذہن میں پکوڑوں کا خیال آتا ہے

لیکن بیسن صرف پکوڑے بنانے یا دوسرے کھانوں میں استعمال نہیں ہوتا بلکہ بیسن حسن نکھارنے کا ذریعہ بھی ہے۔ عرصہ دراز سے برصغیر کی نو جوان لڑکیاں اور خواتین اس کوخوبصورتی میں اضافہ کے لئے استعمال کر رہی ہیں ۔

جلد کی صفائی کا بہترین نسخہ ایک چمچ بیسن کو ایک چٹکی ہلدی ، چند قطرے لیموں کا رس ، آدھے سے کم چمچ زیتون کا تیل اور تھوڑے سے دودھ کے ساتھ یکجا کر کے چہرے اور گردن پر لگائیں۔ بیسں پچیسں منٹ بعد دھولیں یہ جلد کی صفائی کے لئے بہترین ماسک ہے۔

چہرے کی حفاظت کیلئے : 4 عدد بادام ، ڈیڑھ چائے کا چمچ بیسن، ایک چائے کا چمچ دودھ اور چار قطرے لیموں کا رس مکس کر کے چہرے پر پندرہ منٹ لگا ئیں اور پھر دھولیں۔ ایک لیموں کے رس کو بیسن ، بالائی اور شہد کے ساتھ ملا کر لگانا خشک جلد کے لئے فائدہ مند ہے۔ کریم اور شہد کی جگہ صندل پاؤڈر اور دہی کا استعمال نارمل اور چکنی جلد کے لئے اچھا ہے۔

چکنی جلد کی خوبصورتی کیسے بڑھائیں

گردن کی صفائی

ایک لیموں کا چھلکا تقریباً آدھا کپ پانی میں ابال کر ٹھنڈا کر لیں ۔ اب اس میں چار کھانے کے چمچ بیسن ، ایک چٹکی ہلدی ملا کر پیسٹ بنالیں ۔ اس سے گردن کا مساج کریں اور پانی سے دھونے کے بعد کسی کریم میں چند قطرے عرق گلاب ملا کر لگا لیں ۔ یہ مساج ہفتہ وار کریں اس سے گردن کی سیاہی دور ہو جائے گی۔

:چکنی جلد کی صفائی

چکنی جلد کے لئے ایک لیموں کے رس میں ایک کھانے کا چمچ بیسن اور چند قطرے عرق گلاب ملا کر ماسک تیار کر لیں اور دس منٹ لگا رہنے دیں ۔ پھر دھو کر کوئی اسکن ٹانک لگالیں ۔ 

:کیل مہاسے اور دانے

کیل مہاسےاور دانے دور حاضر کا اہم مسئلہ ہے اس سے نبرد آزما ہونےکے لئے ایک چمچ بیسن میں ایک چٹکی دار چینی پاؤڈر اورچوتھائی چمچ شہد میں تھوڑا سا دودھ یا پانی ملا کر گاڑھی پیسٹ بنا لیں اور اپنا چہرہ دھو کر خشک کرنے کے بعد لگا ئیں کچھ دیر بعد ہاتھوں کو گیلا کر کے چہرہ تھپتھپائیں اور آہستہ سے مساج کرتے ہوئے اتاریں پھر منہ دھو لیں ، اگر چہرہ خشک محسوس ہو تو موئسچرائزر لگا لیں ۔

:خشک جلد کے لئے

ایک چائے کاچمچ خشک دودھ اسی کا ہم وزن بیسن اور دو چھوٹے چمچ عرق گلاب مکس کر کے پندرہ سے بیسں منٹ چہرے پر لگائیں۔ جلد نرم و ملائم اور جاذب نظر ہو جائے گی۔

نرم و ملائم چمکدار جلد

:سکن گلو ماسک

املی کی جڑ کو کچھ دیر پانی میں بھگو کر گرائنڈ کر لیں اس میں بیسن ملا کر چہرے، ہاتھوں اور جسم کے دوسرے حصوں پر لگا کے دس منٹ بعد دھولیں آپ محسوس کریں گے کہ جلد ملائم اور چمکدار ہو گئی ہے۔

:چکنی جلد

دو بڑے چمچ شہد میں ایک چھوٹا چمچ لیموں کا رس ، ایک چھوٹا چمچ عرق گلاب اور ایک چمچ بیسن ملا کر چہرے پر لیپ کریں، پانچ منٹ بعد دھولیں ۔ کولنگ ماسک: گرمیوں کے لئے بہترین ماسک ہے کہ ایک چمچ بیسن میں دہی ملا کر آدھا گھنٹہ چہرے اور گردن پر لگا کر پندرہ منٹ بعد صاف پانی سے دھولیں ۔

کہنیوں، گردن اور ہاتھوں کا کالاپن

کہنیوں ، گردن اور ہاتھ کا کالاپن بھی اہم مسئلہ ہے اور یہ لگتا بھی برا ہے اس کو ختم کرنے کے لئے بیسن میں پانی ملا کر اس پیسٹ کو روزانہ چہرے پر لگا ئیں جب خشک ہونے لگے تو رگڑتے ہوئے اتار دیں بعد میں تازہ پانی سے دھولیں ۔

اس طریقہ سے روئیں بھی کمزور ہو کے آہستہ آہستہ ختم ہو جائیں گے۔

:فیس واش

ہلدی، بالائی ، صندل پاؤڈر اور بیسن کا ایک ایک چائے کا چمچ مکس کر کے ہر روز چہرے پر لگائیں یہ بہت اچھا فیس واش ہے۔ 

:بیسن پیک(Gram flour)

ایک چمچ بیسن ، ایک چٹکی ہلدی، آدھا چمچ شہد اور آدھا چمچ زیتون کا تیل باہم ملا کےچہرے ہاتھوں اور گردن پر اچھی طرح لیپ کریں اور خشک ہونے پر دھولیں۔ ملائم اور چمکدار جلد: نہانے کے بعد زیتون کا تیل اور بادام کا تیل یکجان کر کے اپنے جسم پر مالش کریں۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Scroll to Top