کامل شفا اور تندرستی کا راز ناشتہ میں یہ چیز کھالیں!

کامل شفا اور تندرستی کا رازروایات اور تاریخی کتابوں سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ علم دینیہ کے علاوہ تاریخ، ادب اور طب کے علوم کی بھی ماہر تھیں ۔ طب اور مریضوں کے علاج معالجہ میں بھی انہیں کافی بہت مہارت تھی۔

حضرت عروہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں جس کا مفہوم ہے کہ میں نے ایک دن حیران ہو کر حضرت بی بی عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا  سے عرض کیا کہ اے اماں جان! مجھے آپ کے علم حدیث وفقہ پر کوئی تعجب نہیں کیونکہ آپ نے رسول کی زوجیت اور صحبت کا شرف پایا ہے

اور آپ رسول کی سب سے زیادہ محبوب ترین زوجہ مقدسہ ہیں مگر میں اس بات پر بہت ہی حیران ہوں کہ آخر یہ طبی معلومات اور علاج و معالجہ کی مہارت آپ کو کہاں سے اور کیسے حاصل ہو گئی ؟

یہ سن کر حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ حضور اکرم اپنی آخری عمر میں اکثر علیل ہو جایا کرتے تھے اور عرب و عجم کے اطباء آپ کے لئے دوائیں تجویز کرتے تھے اور میں ان دواؤں سے آپ کا علاج کیا کرتی تھی (اس لئے مجھے طبی معلومات بھی حاصل ہو گئیں)۔ (شرح الزرقاني على المواهب، المقصد الثاني الفصل الثالث في ذكر از واجه الطاهرات، عائشه ام المؤمنین، 389/4 تا 392)۔

:فرمان حضرت عائشہ صدیقہ

حضرت اماں عائشہ صدیقہ سے روایت کرتی ہے جس کا مفہوم ہے کہ عجوہ کجھوروں میں شفاء ہے صبح کے اول وقت و میں ان کا استعمال تریاق ( کا اثر رکھتا ) ہے۔

:جدید سائنسی ریسرچ

جدید ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھجور فوری توانائی حاصل کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ اپنے دن کا آغاز یعنی ناشتہ میں چند کھجوریں کھا لینا دن بھر تر و تازہ رہنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔

کھجوریں ریشہ کا ایک پاور ہاؤس ہیں جو نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے اور قبض جیسے مسائل کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

:نکھری ہوئی جلد

صبح کے وقت کھجور میں کھانے سے آپ کی جلد نکھرتی ہے اور ایکنی جیسے مسائل سے بھی چھٹکارا حاصل ہوتا ہے۔ جسم میں خون کی کمی اور خون کے بہاؤ کو روکنے کے لیے آئرن کی مقدار ضروری ہے۔ کھجور آئرن کا ایک بھر پور ذریعہ ہے۔

:کمزوری کا خاتمہ

ہر طرح کی کمزوری ختم کرنے کے لئے کجھور کا استعمال ناگزیر ہے۔ مرد حضرات کی صحت کو تقویت بخشتی ہے اور کمزوری ختم ہوتی ہے۔ کھجوریں جنسی صلاحیت کو بڑھاتی ہیں۔

:حاملہ خواتین کے لئے مفید

حمل کے آخری مرحلے میں کھجوریں کھانا ڈلیوری کے دوران آسانی ہوتی ہے۔ کیونکہ اس دوران بچہ دانی کے پٹھوں کا قدرتی سنکچن لاتی ہیں جس سے نارمل ڈلیوری کے امکانات کافی حد تک بڑھ جاتے ہیں۔

:کو لیسٹرول سے بچاؤ

کھجور جسم میں خراب کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) کی سطح کو کم کرتی ہے۔ موٹاپے سے نجات کے علاوہ اس سے شریانوں اور دل کی بیماریوں میں رکاوٹ کے خطرات کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں

جس سے دل کے مختلف امراض سے حفاظت رہتی ہے اور ان امراض کی صورت میں کجھور کا استعمال علاج کے لئے نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Scroll to Top