Table of Contents
Toggleبیماریوں سے پاک صحت مند زندگی کا سائنسی را ز جدیدسائنسی تحقیق کے مطابق بارش کے پانی کو دنیا کا خالص ترین پانی کہا جاتا ہے، کیونکہ اس میں کوئی اضافی معدنیات یا گندگی نہیں ہوتی ۔ قدیم زمانے سے، بارش کے پانی کے بارے میں دنیا کی بہت سی ثقافتوں نے صحت کے بہت سے فوائد بیان کئے ہیں۔
دنیا بھر میں اب بھی لاکھوں لوگ بارش کا پانی پیتے ہیں، خاص طور پر جن علاقوں میں نل کا پانی تلاش کرنا مشکل ہے، یا جہاں نل کا پانی کھارا ہوتا ہے۔ مثلا افریقہ یا ایشیا میں ترقی یافتہ سائنسی دور کے باوجود آج بھی ایسے علاقے موجود ہیں جہاں لوگ نمکین کنوؤں یا دریاؤں سے نہانے کے لیے پانی جمع کرتے ہیں
وہ اپنے پینے کے پانی اور کھانا پکانے کے لیے بارش کا پانی بھی مختلف برتنوں میں جمع کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے ان علاقوں میں بسنے والے لوگ دوسرے لوگوں سے زیادہ صحت مند اور چست ہوتے ہیں۔
:جسمانی کار کردگی میں بہترین
آسٹریلیا میں ہونے والی ایک ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ بارش کا پانی اگر صاف برتن میں جمع کر کے مناسب فلٹر یعنی چھان لیا جائے تو پینے کے لیے محفوظ اور صحت بخش ہے۔ اس طرح بارش کا پانی ہمارے خون کے پی ایچ کو بے اثر ( نیوٹرالائز ) کرنے میں مدد کرتا ہے۔
کیونکہ اگر خون میں پی ایچ لیول نارمل نہ ہو تو اس سے جسم کی کار کردگی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ ٹاکسنز اور فری ریڈیکلز خون کے پی ایچ کو کم کر کے اسے قدرے تیزابی بنا دیتے ہیں۔
تاہم بارش کے پانی کے استعمال سے خون میں موجود پی ایچ لیول نارمل ہونے کی وجہ سے ہمارا جسم زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔
:مضر اور زہریلے اثرات سے پاک
کلورین کو نلکے کے پانی میں جراثیم کو مارنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ فلورائیڈ قدرتی طور پر مٹی سے حاصل ہوتا ہے۔ سستا ہونے کی وجہ سے آج بھی ترقی پذیر ممالک میں پانی کو صاف کرنے کیلئے کلورین استعمال ہوتا ہے۔
تاہم پینے کے پانی میں کلورین اور فلورائیڈ کا زیادہ استعمال صحت کے بہت سے مسائل مثلا سر درد، گیسٹرائیٹس، کروسیو ( گلانے والے ) اثرات کی وجہ سے جسم کے اعضاء کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس سے انسانی جسم مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔
جبکہ بارش کا پانی مختلف بیماریوں سے حفاظت اور نجات کے ساتھ ساتھ اینٹی کینسر بھی ہے۔ یہ کینسر کے خطرات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ پارش کا پانی اینٹی آکسیڈنٹ کی طرح کام کرتا ہے۔ حتی کے طبی ماہرین کینسر کے مریضوں کو بارش کا پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔
:بالوں کیلئے مفید
بارش کے پانی میں مٹی سے حاصل ہونے والے معدنیات بہت کم پائے جاتے ہیں۔ اس لئے یہ ہلکا اور بالوں کی صحت کیلئے مفید ہوتا ہے۔
یہ پانی شیمپو اور صابن کیسا تھ اچھا کام کرتا ہے لہذا جسم کی میل کچیل کو دور کرتا ہے۔ بالوں کو مضر اثرات سے نجات دیتا ہے اور محفوظ بھی رکھتا ہے۔
:ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے میں لاجواب
بارش کے پانی سے نہانے کے بے شمار فوائد ہیں۔ صابن زیادہ مؤثر کام کرتا ہے، لہذا صابن کم استعمال ہوتا ہے۔ بیشتر صابن تیزابی پی۔ ایچ اور تیز خوشبو والے ہوتے ہیں جو ان اجزاء کی موجودگی میں جلد کو خشک اور پھیکا کرتے ہیں۔
جبکہ بارش کا پانی الکلائن ہونے کی وجہ سے جلد کی لچک اور نمی کو برقرار رکھتا ہے۔ بارش کے پانی سے نہانے کے بعد جسم پر مثبت اثرات رونما ہوتے ہیں۔
بارش کے پانی کا استعمال دماغ کو بھی پرسکون کرتا ہے اور دماغی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتا ہے۔