Table of Contents
Toggleہلدی جڑی بوٹیوں سے حاصل کیا جانے والا ایک ایسا قدرتی مصالحہ ہے جو بہت طاقتور اینٹی سیپٹک (جراثیم کش ) اور سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات رکھتا ہے۔ اس کے استعمال سے خوبصورتی میں اضافہ کے علاوہ مختلف طبی فوائد بھی حاصل کیے جاتے ہیں، ہلدی کو گولڈن اسپائس بھی کہا جاتا ہے۔
جدید طبی تحقیقات بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ ہلدی سے بہت سے طبی فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ ہلدی کے ایسے فوائد جو آپ کو آج تک شاید کسی نے نہیں بتائے ہوں گے۔
:اینٹی کینسر
کچی ہلدی ، اچار، سبزی اور سلاد کے طور پر کئی بیماریوں کو دور کرتی ہے، ہلدی ایک جراثیم کش اور اینٹی کینسر مادہ ہے جو خون کو بھی صاف کرتی ہے۔
ایک گرام ہلدی روزانہ کھانے سے ہر قسم کے کینسر سے بچاؤ ہوتا ہے۔ ہلدی کے استعمال سے جسم کا نظام مضبوط اور چست ہوتا ہے۔
:ہڈیوں کے لئے مفید
ہڈیوں کے بھر بھرے پن کے علاج کے لئے رات کو سوتے وقت دس گرام کچی ہلدی یا ہلدی کی ایک انچ لمبی گانٹھ کو ایک گلاس دودھ میں ابال لیں، تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر اسے پی لیں۔
:دانت مضبوط اور چمکدار
ہلدی، نمک، سرسوں اور تیل حسب ضرورت ملا کر روزانہ دانت صاف کریں۔ دانت مضبوط ہوں گے۔ بھنی ہوئی ہلدی کو پیس کر درد والے دانت کی مالش کریں آرام ملے گا۔
:پرانی کھانسی کا علاج
پرانی کھانسی یا دمہ کے لیے آدھا چائے کا چمچ شہد لیں، اس میں ایک چوتھائی چمچ ہلدی اچھی طرح ملا کر چاٹنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
:اندرونی چوٹ اور زخم
اندرونی چوٹ زخم یا ایکسیڈنٹ کی وجہ سے جسم کے کسی حصہ میں درد ہو تو ایک گلاس گرم دودھ میں ایک چمچ ہلدی میں ملا کر پینے سے درد اور سوجن ختم ہو جاتی ہے ورم کی صورت میں بھی راحت ملتی ہے۔ اگر موچ آجائے تو نیم گرم دودھ میں ایک چمچ گھی اور مصری ملا کر پئیں۔
:منہ کے چھالے
اگر منہ میں چھالے پڑ جائیں تو ایک گلاس پانی میں تھوڑی سی ہلدی ملا کر پینے سے فائدہ ہوگا۔
:خطر ناک رسولی سے حفاظت
ہلدی اینٹی انفیکشن ہے۔ یہ مرکب چیزوں کوسٹر نے گلنے، رسولی پیدا اور کینسر پیدا ہونے سے روکتا ہے۔
ہلدی ایک گرام کھانے سے خلیات سیلز کی مرمت کرنے والے ڈی این اے کو بڑھتے ہیں جو ایسے ہارمونز کو پیدا ہونے اور بڑھنے سے روکتے ہیں جو رسولی اور کینسر پیدا کرنے کی بنیاد بنتے ہیں۔
:ہیپا ٹائٹس سے نجات
ہیپا ٹائٹس بی اور سی کیلئے بھی ہلدی کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ مکو کے جوشاندے میں ایک چمچ ہلدی کا سفوف ملا کر استعمال کروائیں۔ یرقان کیلئے ہلدی بریاں کر کے استعمال کی جاتی ہے۔
:یورک ایسڈ کا علاج
لا جواب صحت کے لئے ہر روز ایک گرام ہلدی کا سفوف اپنی روزمرہ خوراک میں استعمال کریں تو سدا موذی امراض سے حفاظت رہے گی۔
خاص ایام، ورم رحم، رسولی گیس، بد ہضمی، السر معده ، کینسر معده، فالج، سردرد جسمانی درد، یورک ایسڈ جوڑوں کا درد اور بہت سے لا علاج امراض تین چار ہفتوں کے استعمال سے ختم ہو جاتے ہیں۔
:ہسٹریا کے دورے
نزلہ وزکام کے لیے ہلدی کی دھونی سے رطوبت کھل کر بہنے لگتی ہے اور ہسٹریا کے دورے کو بھی دفع کرتی ہے۔ امراض چشم : رات کو سوتے وقت امراض چشم کیلئے ہلدی آگ میں بریاں کر کے ہم وزن پھٹکری بریاں ملا کر بطور سرمہ لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔
:چہرہ صاف، چمکدار اور خوبصورت
چہرے سے داغوں چھائیوں کو دور کرنے لے لئے ابٹن، ہلدی ، گندم کا آٹا ہموزن کچے دودھ میں ملا کر مساج کریں۔ چہرہ زعفرانی دکھائی دیتا ہے۔ اس کا مقابلہ کوئی کریم و پاؤڈر نہیں کر سکتا، قدرتی دوا ہے۔