Table of Contents
Toggleہمارے مدافعتی نظام کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیے متوازن غذا انتہائی ضروری ہے اور ناریل مدافعتی نظام کے لیے بہترین ہے۔ یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی پیراسائٹک ہے۔
ناریل کی گری میں شفا بخش خصوصیات ہیں کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں اور یہ آپ کے جسم میں سوزش کوکم کرتی ہے۔ ناریل فائبر سے بھی مالا مال ہے، یعنی یہ بد ہضمی اور تیزابیت کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔
ساتھ ہی آنتوں کی حرکات کو مستحکم کرتے ہوئے مجموعی طور پر پیٹ کے لیے بہت اچھا ثابت ہوتا ہے۔ نیز ، غذائیت سے بھر پور ناریل کھانے سے آپ کو جلد بھوک نہیں لگتی اور نہ ہی آپ کو بار بار کچھ کھانے کی طلب ہوتی ہے۔
:سردرد میں مفید
اس کا پانی پی کر ، کچا ناریل کھانے سے پیٹ کے کیڑے باہر نکل جاتے ہیں۔ ناریل کا تیل سر میں لگانے سے بال گرنا بند ہو کر بال لمبے ہوتے ہیں، پچاس گرام ناریل کے تیل میں دو عدد لیموں کا رس ملا کر مالش کرنے سے خارش کم ہوتی ہے۔
ناریل کی 35 گرام خشک گری اور اتنی ہی مصری ملا کر سورج طلوع ہونے سے پہلے کھانے سے سر درد دور ہو جاتا ہے۔ صبح بھوکے پیٹ 25 گرام ناریل کھانے سے نکسیر آنا بند ہوتا ہے، یہ سات دن تک کھائیں ۔
:آنکھوں کے امراض
آنکھیں دکھتی ہوں تو ناریل کی 26 گرام خشک گری اور چینی 60 گرام روزانہ ایک ہفتہ کھانے سے فائدہ ہوتا ہے، اس دوران نمک نہ کھا ئیں، بلکہ دیسی گھی ، شکر اور سیاہ مرچ سے روٹی کھائیں۔
پان کھانے سے یا کسی بھی وجہ سے اگر زبان پھٹ گئی ہو تو اس صورت حال میں خشک ناریل کی گری اور مصری ملا کر چبانے سے فائدہ ہوتا ہے۔
:ناریل کے پانی سے چہرہ شفاف
قے ، دست، تیز بخار کسی بھی وجہ سے ڈی ہائیڈریشن ہو جائے تو کچے ناریل کے پانی میں ذائقے کے مطابق لیموں نچوڑ کر گھونٹ گھونٹ پانی بار بار پینے سے ڈی ہائیڈریشن نہیں ہوتا۔
چہرے پر ناریل کا پانی روزانہ دو بار لگاتے رہنے سے چہرے کے کیل مہاسے، داغ دھبے، چیچک کے نشان وغیرہ دور ہو جاتے ہیں اور چہرہ شفاف ہو جاتا ہے۔
:حاملہ خواتین کے لئے
دوران حمل روزانہ ایک ناریل کا پانی پینے سے خوبصورت بچہ پیدا ہوتا ہے۔ روزانہ 25 گرام کچا ناریل کھاتے رہنے سے یا پیس کر پینے سے دق کے جراثیموں کا خاتمہ ہوتا ہے اور پھیپھڑوں کو طاقت ملتی ہے۔ ناریل کا پانی پینے سے تیز بخار کم ہوتا ہے۔
ناریل کے تیل کی مالش ناخنوں پر کرنے سے ناخنوں کی قدرتی چمک اور عمر بڑھ جاتی ہے۔
:خواتین اور مردوں کے پوشیدہ امراض کا خاتمہ
خونی بواسیر میں ناریل کی جڑیں جلا کر، پیس کر چینی ملا کر دس دس گرام صبح شام پانی سے پھانک لینے سے افاقہ ہوتا ہے۔ ناریل پیشاب صاف کرتا ہے، قوت باہ کی کمزوری کو دور کرتا ہے ماہواری کھولتا ہے۔
ناریل جسم کو موٹا اور دماغ کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ ناریل کا گولہ اور مصری 25، 25 گرام کھانے سے زچگی میں درد نہایت کم ہوتا ہے، اولاد تندرست پیدا ہوتی ہے، کچا ناریل خاص طور سے مفید ہے۔
ناریل کا خالص تیل بغیر کسی خوشبو کی ملاوٹ والا لے کر ایک برس کے بچے کو چار چار گرام روزانہ چار بار پلانے سے فائدہ ہوتا ہے۔
ناریل کے تیل میں پانی ملا کر اچھی طرح گھوٹ کرسر اور پاؤں کے تلوؤں پر مالش کرتے رہنے سے جسم کی گرمی دور ہوتی ہے، اس کا پانی پینے سے پتھری نکل جاتی ہے۔
نوٹ : کھانسی اور دمہ کےمریضوں کو ناریل نہیں کھانا چاہیے۔