Table of Contents
ToggleComplete Face and Feet Care Guide
Amazing Face and Feet Tips: Achieve Soft, Beautiful, and Attractive Feet with These Easy Home Remedies!
اکثر خواتین پاؤں کی صفائی اور خوبصورتی پر توجہ اس لیے نہیں دیتیں کہ ان کے نزدیک پاؤں کا خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا یا وہ پاؤں کی صفائی اور خوبصورتی کو حسن و آرائش سے ماورا سمجھتی ہیں۔
ان کا خیال ہوتا ہے کہ اگر کپڑے اچھے پہن لیے جائیں ، میک آپ کر لیا جائے تو پاؤں کی جانب کسی کی نظر ہی نہیں جاتی۔ بس چہرے کو چمکا لینا اور خوبصورت دیدہ زیب کپڑے پہن لینا ہی خوبصورت نظر آنے کیلئے کافی ہے جبکہ خوبصورت، دلکش اور نرم و نازک پاؤں ہی آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
ذہین اور سلیقہ مند خواتین
آج ہم آپ کو بتا ئیں گے کہ آپ کی شخصیت میں آپ کے پاؤں کی کیا اہمیت ہے؟ آپ کس طرح تھوڑی سی توجہ دے کر اپنے پاؤں کو خوبصورت، نرم و نازک اور دلکش بنا سکتی ہیں۔
آپ کے جسم میں پاؤں کی بڑی اہمیت ہے کیونکہ ان کی وجہ سے ہی آپ کھڑی ہو سکتی ہیں۔ آپ کے کھڑے ہونے کا انداز لوگوں کو بتا دیتا ہے کہ آپ کس قدر ذہین اور سلیقہ مند ہیں۔
آپ کی شخصیت کو ایک نظر میں جانچنے والے آپ کے پاؤں کا بھی بغور جائزہ لیتے ہیں۔ بعض خواتین تو اپنے پیروں کو سے اس حد تک لا پرواہ ہوتی ہیں کہ جیسے یہ ان کے پیر نہیں ۔ کسی اور کے ہیں ۔
ان خواتین کے پاؤں کھردرے، بد نما ، خشک، ایڑھیاں پھٹی ہوئی اور ٹخنوں پر کالے نشان پڑ جاتےہیں۔ غلط میٹریل اور ڈیزائن کے جوتے پہننے سے پیروں پرچنڈیاں پڑ جاتی ہیں جو بدنما تولگتی ہیں ساتھ ہی تکلیف کا باعث بھی بنتی ہیں۔
خراب جوتوں سے مختلف بیماریاں
پاؤں کی حفاظت کے سلسلے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کے پہنے والے جوتے خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ بھی ہونے چاہئیں۔ ان کا سائز زیادہ تنگ نہ ہو۔ تنگ جوتے پہننے سے پاؤں کی کھال بہت زیادہ حساس ہو جاتی ہے۔
جوتا لگنے سے پاؤں میں ورم آ جاتا ہے اور مختلف جگہوں پر سوجن اور کالیوس بن جاتی ہیں۔ نرم سوجن اور کالیوس کو دُور کرنے کیلئے پہلے تو اس کی موٹی کھال کو جو او پر جم جاتی ہے اسے کسی طرح سے اُتار دیں اور اس کے اوپر سلور نائٹریٹ کا محلول لگائیں۔
سوجن اور کالیوس کی صفائی اور دوائی لگاتے وقت آپ کے ہاتھ اور اوزار جراثیم سے پاک ہوں اور اگر آپ ذیابیطس کی مریضہ ہیں تو پھر چنڈی کو بالکل ہاتھ نہ لگا ئیں۔ گندے جوتے یا گندے موزے پہنے سے پیروں کو مختلف بیماریاں لگ سکتی ہیں۔
مثال کے طور پر گٹے پڑنا یا فنگس وغیرہ۔ پاؤں کھلے نہ چھوڑیں اس طرح گرد و غبار سے آپ کے پاؤں میلے تو لگتے ہیں، رنگ بھی کا لا ہو جاتا ہے۔ سفید خوبصورت پاؤں رکھنے کا بہترین طریقہ بند جوتوں کا استعمال ہے
اگر آپ عام روٹین میں بند جوتوں کا استعمال کریں تو جب کبھی شادی وغیرہ کی تقریب میں فینسی جوتے زیب تن کریں گی تو وہ بہت خوبصورت معلوم ہوں گے۔
پاؤں خوبصورت بنانا نہایت آسان
اس کے علاوہ پاؤں کی خوبصورتی میں ناخن سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔ پاؤں کے ناخن اوپر نیچے بڑھے ہوئے نہ ہوں بلکہ جیسے ہی تھوڑے سے بڑے ہوں انہیں کٹ کرلیں
۔
دوسری صورت میں یہ ہوتا ہے کہ اکثرپاؤں کے ناخن چلتے ہوئے یا گھر میں ٹیبل وغیرہ سے ذرا سا ٹکرا جائیں تو پورا ناخن اکھڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اس سے نہ صرف پاؤں کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے بلکہ بہت زیادہ تکلیف بھی ہوتی ہے۔
نرم ناخن پر رات کو سونے سے پہلے زیتون کے تیل کا مساج کرنا چاہیے اور اچھی طرح اوپر اور نیچے کی جانب سے ناخن کو ملنا چاہیے ۔
اس سے ناخن کی چمک میں اضافہ ہوگا ۔ جب ناخن تھوڑا سا بڑھ جائیں تو نیل کٹر سے انہیں شیپ لازما کر لیں۔ اپنے پاؤں کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے ہفتے یا دو ہفتے میں پاؤں کے پیڈی کیور ضرور کروائیں۔ ایک ٹب میں نیم گرم پانی ڈالیں۔
اگر آپ کے پاؤں تھکے ہوئے ہیں تو اس میں تھوڑا سا نمک ڈالیں’ پھر ناخنوں پر کیوٹیکل کریم اچھی طرح سے ملیں اور پاؤں کو پانی میں دس سے پندرہ منٹ کیلئے بھگو کر تھوڑی دیر کیلئے ریلیکس ہو کر بیٹھ جائیں۔ تھکن میں کمی محسوس ہوگی اور پاؤں کی کھال بھی نرم ہو گی ۔
اس کے بعد کیوٹیکل پش کی مدد سے ناخنوں کے گرومٹی وغیرہ کے ذرات کو صاف کریں۔ پانی میں تھوڑی دیر پاؤں بھگونے کے بعد ناخنوں کی کھال نرم ہونے کی وجہ سے آسانی کے ساتھ مٹی صاف کی جاسکتی ہے۔ آپ کے ناخنوں میں کسی بھی قسم کا کوئی رنگ چھایا ہوا ہوگا تو وہ مکمل صاف ہو جائے گا اور ان کی سفید سطح نکل آئے گی ۔
دوبارہ پاؤں کی ایڑھیوں کورگڑ کر صاف کریں اور انگلیوں کے اطراف پاؤں کے تلوے اچھی طرح رگڑ کر صاف کر کے پانی سے دھو کر تولیے سے خشک کر لیں اور کولڈ کریم یا زیتون کا تیل لے کر ہلکا ہلکا مساج کریں۔
مساج کے دوران انگلیوں کو ہلکا سا جوڑیں پھر کھینچیں۔ یہ مساج انگوٹھے اور انگشت شہادت کی مدد سے کریں اس میں انگلیوں کے جوڑوں پر بھی خوب مضبوطی کے ساتھ مساج کریں اور ٹشو پیپر کی مدد سے ناخنوں سے زائد تیل صاف کریں۔