Healing and Health Benefits of Dates

رمضان المبارک کے دوران افطار کے وقت کھجور کا استعمال اس کی افادیت کو ظاہر کرتا ہے۔ کھجور بلغم اور سردی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں فائدہ مند ہے۔ یہ دماغ کا ضعف مٹاتی ہے یادداشت کی کمزوری کا بہترین علاج ہے قلب کو تقویت دیتی ہے اور جسم میں خون کی کمی کو دور کرتی ہے گردوں کو قوت دیتی ہے۔

سانس کی تکلیف اور دمہ جیسے امراض میں سود مند ہے۔ کھانسی، بخار، پیچش میں اس کے استعمال سے نفع ہوتا ہے دافع قبض کے ساتھ پیشاب آور بھی ہے قوت باہ کو بڑھانے میں بھی مدد گار ہے ۔ یہ ایک مکمل غذا بھی ہے اور اچھی صحت کے لئے لاجواب ٹانک بھی۔

حضور نے کھجور کے ساتھ ککڑی اور تربوز کے ساتھ بھی تناول فرمایا کرتے تھے جبکہ انجیر کو بیک وقت کھجور کے ساتھ کھانے سے منع فرمایا ۔ آپ نے فرمایا جس گھر میں کھجور ہو اس گھر والے کبھی بھوکا نہ رہیں گے ۔

آپ کی ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ عجوہ کھجور اور بیت المقدس کی مسجد کا گنبد دونوں جنت سے آئے ہیں، عجوہ کھجور کو نہار منہ کھا ہے لیا جائے تو یہ زہروں کا تریاق ہے ایسا کرنےسے پیٹ کے کیڑے بھی مر جاتے ہیں۔ حتی کہ جادو کے وار سے بھی حفاظت رہتی ہے۔ آپ کا ارشاد مبارک ہے کہ کھجورکھانے سے قولنج ( کا مرض ) نہیں ہوتا۔

سات دن میں شفاء

اگر سات دن تک عجوہ کھجور کے سات دانے روزانہ کھائے جائیں تو اس سے کوڑھ کی بیماری میں افاقہ ہوتا ہے۔ دل کی تکلیف میں عجوہ کھجور یا جو بھی کھجور میسر ہو اسے گٹھلی سمیت کوٹ کر کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ کھجور کی توانائی کے ساتھ فرحت پیدا کرتی ہے۔

یرقان کی دوا

کھجوروں کا پانی جسم کی معدہ سے غلیظ رطوبتوں کو خشک کر کے ختم کر دیتا ہے اور معدہ کو تقویت دیتا ہے۔ منہ کے زخموں کو مندمل کرتا ہے اور خاص طور پر مسوڑھوں کو سوزش میں مفید ہے۔ یہ یرقان کے لئے بہترین دوا ہے کیونکہ کھجور میں ایسے اجزاء موجود ہیں جو پتہ اور جگر کے افعال کو درست کرتے ہیں اور زخموں کو مندمل کرتی ہے۔

نرینہ اولاد

بعض حکماء کے نزدیک حاملہ عورتوں کو کھجور کھلانے سے بیٹا پیدا ہوتا ہے جو خوبصورت اعلیٰ صلاحیتوں کا مالک اوربردبار ہوگا۔ کھجور کے ساتھ انار کا رس پینا معدہ کی سوزش اوراسہال کے امراض میں مفید ہے۔

بواسیر میں مفید

کھجور کی گٹھلیوں کو آگ میں ڈال کر ان کی دھونی دینے سے بواسیر کے مسے خشک ہو جاتے ہیں۔

کمزوری کا علاج

کھجور کو دھو کر دودھ میں ابال کر استعمال کرنے سے ایک مقوی اور فوری طور پر توانائی مہیا کرنے والی غذا بن جاتی ہے اسے بخار اور زچگی کے بعد ہونے والی کمزوری کو دور کرتی ہے۔ تپ دق کے مریضوں کو کھجور کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔

روزہ داروں کے لئے بہترین ٹانک

روزہ افطار کرنے کے لئے کھجور سے بڑھ کر کوئی غذا نہیں کیونکہ یہ سارے دن کی کمزوری اور نڈھائی کو لمحوں میں ختم کر دیتی ہے۔ جنسی اور جسمانی کمزوری کو دور کرنے کے لئے کھجور کے ہمراہ ککڑی یا تربوز استعمال کرنا چاہیے۔

پوشیدہ امراض سے نجات

خاص ایام میں اگر کثرت سےخون آتا ہو یا غدودوں کی خرابی جھلیوں کی سوزش یا فولاد کی کمی ہو تو کھجور کے استعمال سے شفا مل جاتی ہے۔

بانجھ پن کا خاتمہ

صبح کے وقت کھجور کھانا بہترین ناشتہ اورقبض کا علاج ہے۔ رحم کی کمزوری کی وجہ سے جن عورتوں کوحمل نہیں ٹھرتا ایسی حالت میں چھوارا اور خشک کھجور بہت مفید ہے اس سے کمزوری ختم ہوتی ہے اور اس کے علاوہ کمر درد کے مسائل میں بھی مفید ہے۔

بوڑھے بھی جوان ہو جائیں

ایک حکیم صاحب کا قول ہے کہ اگر مروتین چیزیں استعمال کرلے تو وہ کبھی بوڑھا نہیں ہوگا ۔ (1) کھجور (2) بھنے ہوئے چنے (3) پکے ہوئے بیر۔

دانت موتیوں کی طرح سفید

کھجور کے درخت سے ایک گوند نکلتی ہے جسے بیرونی چوٹوں پر لگانے سے بہت افاقہ ہوتا ہے۔ اس کی گٹھلی کو جلا کر حاصل ہونے والی راکھ کو دانتوں پر ملا جائے تو منہ کے تعفن کو دور کرتی ہے اور دانتوں سے میل کو دور کرتی ہے جس سے دانت موتیوں کی طرح چمک اٹھتے ہیں اور منہ کی خشکی بھی ختم ہوتی ہے۔

جسم کے کسی بھی حصے سے خون بہہ رہا ہو یہ راکھ لگانے سے خون بہنا بند ہو جاتا ہے اور زخم جلد ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ کھجور کے پتوں کو پانی میں پکا کر کلیاں کی جائیں تو یہ دانتوں کے درد میں بہت مفید ہے۔

قدرت کا عجیب نظام ہے کھجور کے پھل میں مٹھاس یکساں نہیں ہوتی ۔ کھجور میں شکر کی دو واضح اقسام پائی جاتی ہیں۔ اس میں ایک حصہ شکر اور ایک کیمیائی جوہر ہوتا ہے جو مٹھاس کو اس طرح تبدیل کرتا ہے کہ جسم اسے آسانی سے قبول کر لیتا ہے،

اور اس وجہ سے یہ شوگر کے مریضوں کے لئے نقصان دہ نہیں ہوتی۔ کھجور کی ماہیت دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ تندرستی کی بقا اور کھانے والے کو توانا رکھنے کے لئے اس سے بہتر کوئی غذا تجویز نہیں کی جاسکتی

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Scroll to Top