Table of Contents
Toggle“Growing in Height: Top 5 Tips You Need to Try!”
اگر آپ کا بچہ بہت چڑ چڑا ہو رہا ہو ا کثر پیٹ درد کی شکایت کرتا ہو تو یہ علامات بچے کے پیٹ میں کیڑوں کی موجودگی کو ظاہر کررہی ہیں۔
بچوں کے پیٹ میں ہاضمہ کی خرابی ، میٹھی چیزیں زیادہ کھانے خراب گلے سڑے پھلوں، کچی پکی ترکاریوں اور مٹی کے کھانے سے کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں۔
بچوں کے پیٹ کے کیڑے ان کی نشونما کو بری طرح متاثر کر سکتے ہیں، قد کا بڑھنا یا وزن میں اضافہ ہو نا رک سکتا ہے۔ بے چینی اور بے خوابی اور چڑ چڑے پن کی شکایت رہتی ہے۔
پیٹ میں کیڑے تین قسم کے ہوتے ہیں جس کا بروقت علاج نہایت ضروری ہے، ان کیڑوں کی تشخیص بچے کے پاخانے اور قے کی صورت میں ہو جاتی ہے علاج ملاحظہ فرمائیں۔
چھوٹی آنت میں پیدا ہونے والے کیڑے
چر نے ان کو چنونے بھی کہتے ہیں۔ یہ سفید رنگ کے باریک باریک سر کے کیڑوں کی مانند ہوتے ہیں اور یہ چھوٹی آنتوں کے آخری حصے میں پیدا ہوتے ہیں۔
بچے کی غذا اور ایس کے ہاضمہ کی درستی کریں اگر بچے کے پیٹ میں چرنے کی تشخیض ہو جائے تو سب سے پہلے ارنڈ کا تیل چھ ماشے پلائیں اس کے بعد تار پین کا تیل تین ماشے ہلکے گرم پانی دس تولے میں ملا کر بذریعہ پچکاری پاخانے کی جگہ میں داخل کریں۔
تمام کیڑے مر کر نکل جائیں گے۔ آڑو یا ارنڈ کونپلوں کا پانی پاخانے کی جگہ پہنچانے سے بھی یہ کیڑے مر جاتے ہیں اس کے علاوہ کافور ایک ماشہ، ویزلین ایک تولے میں ملا کر لگانے سے پاخانے کی جگہ جو خارش وغیرہ چرنوں کے کاٹنے سے ہوا کرتی ہے، دُور ہو جاتی ہے۔ اندرونی طور پر گولیاں دی جائیں، ان کے استعمال سے چر نے مر جاتے اور اُن کی پیدائش رک جاتی ہے۔
رسوت، چاکسو چھیلا ہوا ہر ایک دو ماشے، ایلو ایک ماشہ، کالی مرچیں آدھ ماشہ، نیم کے پتے پانچ عدد، سب کو باریک پیس کر دانہ مونگ کے برابر گولیاں بنائیں۔ چھوٹے بچے کو ایک گولی، بڑے بچے کو د وگولی دودھ میں گھول کر صبح و شام دیں ان شاء اللہ شفا ہوگی۔
معدے میں تکلیف اور قے کی شکایت
پیٹ میں پیدا ہونے والے دوسری قسم کے کیڑوں کی قسم کینچوے ہیں۔ یہ کیڑے سرخ رنگ کے چار پانچ انچ لمبےاُن کینچووں جیسے ہوتے ہیں جو برسات میں پیدا ہو جاتے ہیں۔ یہ کیڑے اوپر کی چھوٹی آنتوں میں پیدا ہوتے ہیں۔
کبھی کبھی یہ یہاں سے معدے میں پہنچ جاتے ہیں اور قےکے ذریعے نکل جاتے ہیں۔ اس صورت میں بھی ارنڈی کا تیل چھ ماشے سے ایک تولے تک (عمر کے مطابق ) پلائیں اس کے بعد یہ گولیاں بنا کر کھلائیں۔
افسنتین رومی، کمیلہ، باؤ بڑنگ، مغز پلاس پاپڑہ، ہر ایک تین ماشے کو باریک پیس کر آڑو کے پتوں کے پانی میں گوندھ کر چنے برابر گولیاں بنائیں۔ اگر آڑو کے پتے نہ ملیں تو صرف پانی میں گوندھ کر گولیاں بنائیں اور بچے کی عمر کے مطابق ایک سے دو گولی صبح و شام پانی میں یا دودھ میں گھول کر دیں۔
تین چار روز کھلانے کے بعد ارنڈ کا تیل چھ ماشے سے ایک تولہ تک پلائیں، پھر یہ گولیاں تین چار دن تک کھلا ئیں اسی طرح چند بار کرنے سے کینچوے مر کر نکل جائیں گے۔
بچے کا پھولا ہوا پیٹ
اس قسم کے کیڑے سفید رنگ کے گھیے کے بیجوں جیسے ہوتے ہیں اس لیے ان کو کدو دانے کہتے ہیں۔ بہت سے کیڑے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کئی گز لمبی زنجیرسی بنا لیتے ہیں اور اس سے الگ ہو کر پاخانے میں نکلا کرتے ہیں۔
یہ زیادہ تر چھوٹی آنتوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ جب بچے کے پیٹ میں کسی ایک قسم کے کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں تو بچے کا پیٹ پھولا رہتا ہے، وہ اپنی ناک کو نوچتا ہے، نیند میں دانت پیستا ہے
منہ سے رال بہتی ہے اور جب چرنے پیدا ہو کر بچے کی پاخانے کی جگہ میں کاٹتے ہیں تو تکلیف کی وجہ سے زیادہ روتا اور چینختا ہے اگر اس جگہ کو دیکھا جائے تو وہ ان کیڑوں کے کاٹنے کی وجہ سے لال نظر آیا کرتی ہے اس کے علاوہ کیڑے خواہ کسی قسم کے ہوں جب وہ پاخانے میں نکلتے ہیں تو اُن کے پیٹ میں ہونے کی تصدیق ہو جاتی ہے۔
اگر پیٹ میں کدو دانے ہوں تو پہلے ارنڈی کا تیل پلا کر آنتوں کو صاف کریں اس کے بعد کمیلہ ایک ماشہ دہی میں ملا کر کھلا ئیں اور چار گھنٹے کے بعد یا اگلے روز ارنڈی کا تیل ایک تولہ پلائیں۔ تمام کد و دانے نکل جائیں گے لیکن احتیاطاً ایک دو روز اور کھلائیں۔
بعض اوقات کمیلہ کے کھلانے سے دست آتے ہیں اور ساتھ ہی کدو دانے خارج ہو جاتے ہیں۔ ارنڈی کا تیل پلانے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔
کھٹے انار کی جڑ کی چھال چھ ماشے سے ایک تولے تک لے کر پاؤ سیر پانی میں جوش دیں جب پانچ تولے رہ جائے تو چھان کر پلائیں اگر بچہ بہت چھوٹا ہو تو اس کی دوتین خوراک کر کے دن میں تین بار پلائیں۔
کدو دانوں کو نکالنے کی یہ ایک اچھی دوا ہے۔ نسخہ : مغز کھوپرا (مغز نارجیل) ، مغز تخم پلاس پاپڑا ہر ایک چھ ماشے کو باریک کر کے گڑ چھ ماشے میں ملائیں اور ایک ماشے سے تین ماشے تک بچے کی عمر کے مطابق کھلائیں ، کدو دانے نکل جائیں گے۔