Olives! The Secret to the Health and Wellness of Arabs

طبی ماہرین کے مطابق زیتون کا تیل انسانی صحت کے لئے بے حد مفید ہے اور اس کے علاوہ بے شمار بیماریوں سے حفاظت اور نجات کا ذریعہ بھی ہے۔ اگر آنتوں میں موجود مفید خلیات کو نقصان پہنچے تو کینسر جیسی سنگین بیماری کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

کینسر کی روک تھام کے لیے، زیتون کے تیل کا خالی پیٹ استعمال آنتوں کے خلیات کو محفوظ رکھتا ہے۔ جس سے کینسر کے خطرات میں کمی آتی ہے۔

اس کے علاوہ آنتوں کی صحت بہتر ہونے سے قبض جیسی علامات کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ زیتون کا تیل قبض کے علاج میں مفید سمجھا جاتا ہے۔

:کینسر کے مرض میں مفید

دائمی سوزش کی  وجہ سےکینسر،دل کے مسائل، میٹابولک سینڈروم ، موٹاپا اور ذیا بیطس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ زیتون کے تیل کے استعمال سے سوزش کی شدت میں کمی آتی ہے۔

اس مقصد کے لئے ہر صبح زیتون کا تیل اور لیموں کا رس آدھا آدھا چائے کا چمچ لیں اور آپس میں مکس کر کے پینا شروع کر دیں۔

یہ ٹوٹکہ آپ کو حیرت انگیز فوائد فراہم کرے گا جس سے آپ مختلف لا علاج بیماریوں سے محفوظ رہیں گے، اس کے علاوہ اس مرکب میں موجود آنتوں کی سوزش اور ہڈیوں کے درد کو رفع کرنے کی خصوصیات بھی موجود ہیں ۔

:جوڑوں اور ہڈیوں کیلئے بہترین

اگر آگ سے جلنے کے بعد کوئی زخم باقی رہ جائے تو زیتون کا تیل چند بار لگانے سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔ فالج اور جوڑوں کے مسائل کے لیے بھی اس تیل کی مالش فائدہ مند ہوتی ہے۔

ٹوٹی ہوئی ہڈی بھی زیتون کے تیل کی مالش سے جڑ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ پٹھوں کا درد جو انسان کو بے چین کر دیتا ہے، زیتون کے تیل کی روزانہ مالش کرنے سے کم ہو جاتا ہے اور جسم کے اعضاء مضبوط ہو جاتے ہیں۔ عرق النساء کی تکلیف میں بھی یہ تیل موثر ثابت ہوتا ہے۔

:ناخنوں کے مسائل کا حل

اگر ناخنوں میں تکلیف ہو یا رنگت پیلی ہوگئی ہو تو زیتون کے اس نسخے سے با آسانی ناخنوں کو خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔

اس کیلئے 1 چمچ زیتون کے تیل کو لیموں کے چند قطروں کے ساتھ ملا کر ایک مکسچر تیار کر لیں، اسے سونے سے قبل ناخوں پر 10 منٹ کیلئے لگا ئیں اور اگلی صبح دھو لیں۔ چند ہی دنوں میں ناخن چمکدار سفید اور خوبصورت ہو جائیں گے۔

:دل کی بیماریوں سے بچاؤ

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق، دل کی بیماریوں کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔ ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے لوگوں میں دل کی بیماریاں کم ہوتی ہیں۔

اس کی وجہ جاننے پر معلوم ہوا کہ عرب لوگ زیتون کے تیل کا استعمال کرتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ ان کے کھانوں میں بناسپتی گھی کی بجائے زیتون کا تیل استعمال ہوتا ہے۔

اسی وجہ سے ان کی صحت عام لوگوں کی نسبت زیادہ بہتر ہوتی ہے۔ جو لوگ باقاعدگی کے ساتھ زیتون کا تیل پیتے ہیں انہیں سانس کی کوئی تکلیف نہیں ہوتی ۔

:بالوں کے لئے

روغن زیتون کو اگر پابندی کے ساتھ سر پر لگاتے رہیں تونہ  صرف بال گرنا بند ہوتے ہیں بلکہ بالوں کا سفید ہونا بھی رک جاتا ہے۔

اس مقصد کے لئے روغن زیتون کو برابرمقدار میں روغن گل میں ملا کر سر پر لگائیں اور چند ہی دن میں بہترین نتائج کا مشاہدہ اپنی آنکھوں سے کریں۔

:آشوب چشم کا علاج

آشوب چشم کے علاج میں حکما کا کہنا ہے کہ اگر روزانہ زیتون کے تیل کی سلائی آنکھوں میں لگائی جائے تو آنکھوں کی سرخی ختم ہو جاتی ہے اور موتیا بند میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ زیتون کا تیل آنکھوں کو دیگر کئی امراض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ زیتون کے تیل کی مالش سے جسم کے عضلات اور جسم کے عضلات اور پٹھوں کو طاقت ملتی ہے پٹھوں کا درد جاتا رہتا ہے۔ اسی لیے گٹھیا اور عرق النساء کی صورت میں اسے استعمال کروایا جاتا ہے۔

:فلو اور زکام

زیتون فلو اور زکام میں بطور اینٹی بائیوٹک ادویہ دیا جاتا ہے۔ جو لوگ پابندی سے زیتون کا تیل پیتے ہیں ان کو فلو اور زکام نہیں ہوتا۔ اگر ہو بھی جائے تو معمولی سا جو خود بخود ہو جاتا ہے۔ تپ دق کے مریضوں کے لئے بھی یہ تیل بے حد مفید ہے۔

پرانے طبیب پتے کی سوزش اور پتھری کے مریضوں کو روغن زیتون پینے کا مشورہ دیتے تھے جس سے صفراوی نالیوں سے سدے تک نکل جاتے ۔ وہ تیل کی مقدار آہستہ آہستہ بڑھاتے جاتے جس سے کچھ ہی عرصہ میں پتھریاں نکل جاتی ہیں۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Scroll to Top