Top 10 Hair Care Secrets You Need to Steal from Around the World!

“The Cinnamon Tea Hack for Unbelievably Shiny Hair! Is Your Thyroid Ruining Your Hair?”

Top 10 Hair Care Secrets.

Studies suggest that Chinese individuals possess exceptional hair quality. Chinese people’s regular intake of vitamin B foods reduces hair loss.

The Chinese diet usually consists of fish, legumes, vegetables, steamed salads, and unpolished rice. Therefore, vitamin B, mineral salts, and iodine should be prioritized for strong hair development.

Hair fall

Substandard hair cleansing products can also lead to hair fall. Hair loss can occur due to thyroid gland dysfunction, whether hypo or hyperactive, but treatment can aid in hair restoration.

Permanent hair loss and baldness develop solely from the death of the hair follicle or complete depletion due to injury.

Occasionally, the body manufactures chemicals that trigger premature depletion of this substance, causing baldness. Various tips can be used to maintain the beauty of hair which are as follows.

How to make white hair black

You should consume buttermilk daily. White-haired individuals are quite uncommon in Bulgaria. Even the 80-year-olds here drink buttermilk with great enthusiasm. The national diet includes buttermilk as a valued item. That’s why dark and strong hair is common here.

Adding buttermilk to your routine diet supports hair health, acting as a safeguard. Apart from food, use buttermilk to wash your hair. The method is to take seven or eight curry leaves. Grind and blend them into buttermilk. Now apply it to your hair and roots.

After 30 minutes, wash the hair thoroughly. Regular use will turn your hair black. Add dried amla to an iron pot and water for a natural hair-darkening treatment. Keep it soaked for a day and wash your hair with it the next day.

Hair straightening recipe

Apply oil to your hair before bathing for smooth and shiny results.

For natural gray hair prevention, apply a paste of Sika Kai, mash dal, and fenugreek to your hair. This recipe will stop hair loss and graying.

Shine and strength in hair

For a natural shine, use cinnamon tea as a hair rinse. Olive oil is good for hair, though winter months enhance its benefits.

Baldness

Mix crushed amla with lemon juice, massage on scalp to prevent baldness, and then wash it off. Grind lemon seeds and apply on balding areas daily, then wash your head with amla water.

Apart from this, apply pure castor oil at night. Include a radish daily in your diet. Extract radish juice and apply it on bald areas for improved hair regrowth.

Hair Care

Trim your split ends every month to maintain healthy hair growth. Oil massage once a week promotes hair growth. Olive oil, coconut oil, and mustard oil (applied according to season) are very useful for hair. For baldness, mix any of these oils with castor oil and apply it on the affected area at night.

For thick and long hair

Amla and sika kai one and a half cups, heathi seeds two spoons (use lemon peels) four lemon peels, grind all these things separately, and mix them together now two tablespoons of all the safflowers for half an hour. Soak in hot water till then apply on the head and mix well.

Rinse after five minutes for longer hair, reduced fall, and regrowth. For strong and beautiful hair, both good care and healthy behaviors are essential. Being quick-tempered could lead to rapid hair fall. Hair that is well taken care of from the start retains its beauty and original color well into old age. Wash hair with cinnamon tea.

Hair growth is higher in summer. In this regard, growth is higher at night than during the day. Summer is the hair growth season, comb in the morning and evening.

In the morning this task is more suitable because neither the stomach nor the brain needs blood at that time. So comb before going to sleep so that the dandruff is removed and the blood flow is accelerated.

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ سب سے اچھے بال چینی باشندوں کے ہوتے ہیں۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ چینیوں کے بال کبھی نہیں جھڑتے اس کی وجہ یہ ہے کہ چینی وٹامنز بی قسم کی غذا اپنے معمول میں شامل کرتے ہیں۔

چینیوں کی خوراک میں عام طور پر مچھلی، لوبیا سبزیاں ابلی ہوئی ترکاری اور بغیر پالش چاول ہوتا ہے۔ لہذا ضروری بات یہ ہے کہ بالوں کی افزائش قوی اور مضبوط بنانے میں حیاتین ب ،معدنی نمک اور آیوڈین کی بڑی اہمیت ہے۔

بال کیوں گرتے ہیں؟

غیر معیاری صابن اور شیمپو کا استعمال بھی بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ تھائی رائیڈ گلینڈ کی کارکردگی میں کمی وزیادتی بھی بالوں کے گرنے کا سبب بنتی ہے اور غدود کے علاج سے بال دوبارہ اُگنے شروع ہو جاتے ہیں۔

جہاں تک بالوں کے مستقل گرنے اور گنجے پن کا تعلق ہے یہ صرف اس صورت میں واقع ہوتا ہے جب بالوں کی افزائش والا فولیکل بال مردہ ہو جائے یا پھر سر کے اوپر ایسا زخم یا چوٹ لگے کہ اس حصے میں یہ مادہ بالکل ختم ہو جائے ۔

بعض اوقات جسم میں ایسے کیمیائی مادے پیدا ہو جاتے ہیں جو اس مادے کو وقت سے پہلے ختم کر کے گنجے پن کا سبب بن جاتے ہیں۔ بالوں کی خوبصورتی برقرار رکھنے کیلئے مختلف ٹوٹکوں سے مدد لی جاسکتی ہے جو مندرجہ ذیل ہیں۔

سفید بالوں کو سیاہ کرنے کا نسخہ

آپ روزانہ پابندی سے چھاچھ کا استعمال کریں۔ بلغاریہ میں سفید بالوں والے لوگ بہت کم نظر آتے ہیں یہاں کے اسی سالہ ضعیف العمر لوگ بھی چھاچھ خوب شوق سے پیتے ہیں حتی کہ چھاچھ کو یہاں قومی غذا کے طور پر اہمیت حاصل ہے اسی لیے یہاں کے باشندوں کے بال سیاہ اور مضبوط رہتے ہیں۔

چھاچھ کو اپنی روزانہ کی غذا میں شامل کر لینے سے یہ آپ کے بالوں کے لیے ٹانک کا کام کرے گا اگر آپ اس کو مستقل استعمال کریں گے تو گویا یہ بالوں کا بیمہ کروالینے کے مترادف ہے۔ چھاچھ کو غذا کے علاوہ بالوں کو دھونے کے لئے بھی استعمال کریں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ سات یا آٹھ کری پتے لیں۔

انہیں پیس کر چھاچھ میں ملائیں۔ اب اسے اپنے بالوں اور جڑوں پر لگا ئیں ۔ 30 منٹ بعد بالوں کو اچھی طرح دھو لیں۔ اس کے استعمال سے آپ کے بال آہستہ آہستہ سیاہ ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ بالوں کو سیاہ کرنے کے لئے دوسرا نسخہ یہ ہے کہ مٹھی بھر خشک آملے کسی لوہے کے برتن میں ڈال کر اس میں پانی ڈالیں۔ ایک دن تک بھیگے رہیں دوسرے دن اس پانی سے سر دھو ئیں ۔

بال ملائم کرنے کی ترکیب

نہانے سے پہلے بالوں میں تیل لگانے سے بال نرم و ملائم ہو جاتے ہیں۔ اس کے لئے نہانے سے دو گھنٹے پہلے بالوں میں تیل لگانا چاہیے۔ بالوں کی سفیدی سے بچاؤ کے لئے سیکا کائی ، ماش کی دال اور میتھی باریک چٹنی کی طرح پیس لیں اور اس سے سردھوئیے ۔ اس نسخے سے بال جھڑ نے ختم اورسفید ہونے بند ہو جائیں گے۔

بالوں میں چمک اور مضبوطی

بالوں میں چمک پیدا کرنے کے لئے انہیں دار چینی کی چائے سے دھوئیں۔ زیتون کا تیل بھی بالوں کے لئے بہت مفید ہے لیکن بہتر ہے کہ زیتون کے تیل کو سرد موسم میں استعمال کیا جائے گرمیوں میں اس کا نہیں کرنا چاہیے۔

مہندی کا استعمال

ایک کپ مہندی پانی میں گھول کر اس میں آدھے لیموں کا رس ملائیں اور چار لونگ پیس کر شامل کریں، پھر انڈے کی زردی اور دار چینی کا ایک ٹکڑا پیس کر ملائیں اور مہندی کو دو گھنٹوں کے لئے ڈھانپ کر رکھ دیں۔ دو گھنٹے بعد سر میں اچھی طرح جڑوں تک لگائیں۔ دو سے تین گھنٹے بعد تازے پانی سے سر دھو کر کسی اچھے ہربل شیمپو سے سر دھو لیں۔ لیکن یہ عمل مہینہ میں صرف ایک بار کریں۔

گنجا پن روکنے کیلئے

لیموں کے رس میں پسا ہوا آملہ ملا کر سر پر مالش کریں پھر سر دھو لیں۔ لیموں کے بیج پیس کر روزانہ گنج پن پر لیپ کریں پھر آملہ کے پانی سے سر دھولیں ۔ اس کے علاوہ خالص کسٹرائل رات کو ملیں۔ اپنی غذا میں ایک مولی روزانہ شامل کریں۔

مولی کا پانی نکال کر گنج پر ملیں اس سے بال آجاتے ہیں۔ برگد کی داڑھی خشک کر کے سفوف بنا کر ناریل کے تیل میں ڈال کر رکھ دیں۔ پندرہ دن بعد تیل لگانا شروع کریں تو بال گرنا بند ہو جائیں گے۔

بہترین کنڈیشنر

تھوڑی سی مہندی میں تیل کا ایک بڑا چمچ ملائیں، پھر دودھ میں گھولیں جب اچھی طرح گھول لیں تو چائے کا چمچ کافی ملا کر سر میں لگا ئیں ، دو گھنٹے بعد سر دھو لیں ، بالوں میں چمک آجائے گی۔

بالوں کی حفاظت

ہر ماہ بالوں کی پھٹی ہوئی نوکیں تراش دیں ایسا کرنے سے بال لمبے ہوں گے۔ ہفتے میں ایک بار تیل کی مالش سے بال بڑھتے ہیں۔ زیتون کا تیل ، ناریل کا تیل سرسوں کا تیل ( موسم کی مناسبت سے لگا ئیں ) بالوں کیلئے بہت مفید ہے۔ گنج کیلئے ان میں سے کسی بھی تیل میں کیسٹر آئل ملا کر رات کو متاثرہ حصہ پر لگا ئیں۔

بال گھنے اور لمبے کرنے کیلئے : آملہ اور سیکا کائی ڈیڑھ کپ، میتھی کے بیج دو چمچ (لیموں استعمال کر کے چھلکے سکھائیں) لیموں کے چھلکے چارعدد ان سب چیزوں کو الگ الگ پیس کر ملا لیں اب سارے سفوف کے دو بڑےچمچ آدھ گھنٹہ تک تیزگرم پانی میں بھگو دیں پھر سر پر لگا کر خوب ملیں۔

پانچ منٹ بعد سر دھو لیں ، بال لمبے ہوں گے، گرنے بند ہو جائیں گے اور اُگنے لگیں گے۔ بالوں کی خوشنمائی اور صحت مندی کا انحصار جہاں ان کی نگہداشت پر ہے، وہاں بہت حد تک انسانی رویوں پر بھی ہے۔ آپ اگر گرم مزاج کے مالک ہیں، غصہ جلدی آجاتا ہے تو آپ کے بال جلدی گر سکتے ہیں۔ اگر چہ گرم مزاج لوگوں کے جسم پر بال بھی کثرت سے ہوتے ہیں ۔

خصوصیت یہ بھی ہے کہ جن لوگوں کے بال گھنگھریالے ہوتے ہیں ان کے بال گھنے ہوتے ہیں جو ٹھنڈے مزاج کے ہوتے ہیں ان کی کھال نازک، جسم پتلا ، دُبلا اور عموماً ان کے بال کم ہوتے ہیں۔

بالوں کی اگر شروع ہی سے اچھی طرح دیکھ بھال کی جائے تو بڑھاپے تک بالوں کی خوبصورتی برقرار رہتی ہے اور اس کا اصل رنگ بھی جلدی خراب نہیں ہوتا۔ بالوں میں چمک پیدا کرنے کیلئے انہیں دار چینی کی چائے سے دھوئیں۔ بال سردیوں کی نسبت گرمیوں میں زیادہ بڑھتے ہیں۔

اس نسبت سے دن کے مقابلے میں رات کے وقت روئیدگی زیادہ ہوتی ہے۔ گرمیاں بال بڑھانے کا موسم ہے، صبح و شام کنگھی یا برش کریں۔ صبح کے وقت خصوصیت سے یہ کام زیادہ مناسب ہے کیونکہ اس وقت نہ تو معدے کو خون کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ دماغ کو اس طرح سونے سے پہلے کنگھی کی جائے تاکہ خشکی دُور ہو جائے اور خون کا دورانیہ تیز ہو جائے ۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Scroll to Top