Table of Contents
Toggle“The Nutrient-Packed Power of Pears: Nature’s Affordable Superfood for Digestion, Oral Health, and Youthfulness”
Pears are sold at a much more reasonable rate than other expensive fruits. This inexpensive fruit is loaded with nutrients comparable to those inexpensive fruits.
It contains 86% water and up to 14% starchy and oily components that make up meat, calcium, phosphorus, iron, mineral salts, glucose and vitamins A, B, C and D.
Pears are cheap even in times of inflation. Allah Almighty has added mineral salts, iron and phosphorus along with the oily and starchy components that make meat in this fruit.
Best medicine for teeth and gums
Hard pears are very useful for mental workers and those who sit in a chair, exercisers and laborers. Half a kilogram of pears contains nutrition equivalent to two large chapatis.
Once you’ve eaten fully, avoid more food intake for at least 3 to 4 hours. Pears strengthen the gums and teeth; as soon as they enter the mouth, they affect the gums and induce the secretion of excess fluid from their glands, cleaning the teeth from dirt and debris.
They have a constipating effect and facilitate the expulsion of irregular substances lodged in the bowels by enhancing slow bowel motility.
Contributes to maintaining youth
The consumption of this fruit also stimulates the hormones that maintain youth (nuclear secretions).
Due to chronic constipation and poor digestion, patients with food stuck in the stomach for a long time should cut pears, add lemon and light salt to make a delicious chaat, and use it with two to four rati kishta foolad. After several days of consumption, relief from constipation is achieved, digestion improves, and the face becomes clear and red.
People with weakness of the heart benefit from three mashas of khamira pearls or kushta sadaf pearls, and those with bladder heat get benefit by feeding two to four pieces of kishta qali in the same way.
A sloppy lick for the troops
Nature has also put in pears the property of relieving irritation of the alimentary canal. If you get it, peel soft, crispy pears from half a paw to half a seer and make a lemon chaat and drink one masha of salt or 2 masha of safof digest with it.
Consume only rice, curd, pulao, khichdi and porridge in the diet. For a day or two, take 6 lozenges with water. Pear stewed with meat turns into a delectable curry, great for a special meal.
How to make sufof (Powder) digest
Sift black cumin, black hallelha, black salt, local celery, badian, amla poppy, edible salt, sonth equal weight and make safoof.
ناشپاتی دوسرے مہنگے پھلوں کی بہ نسبت کافی مناسب قیمت میں بازار سے مل جاتی ہے۔ اس سستے پھل میں وہ تمام غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو مہنگے پھلوں میں پائے جاتے ہیں۔
اس میں 86 فیصد پانی اور چودہ فیصد تک گوشت بنانے والے نشاستہ دار اور روغنی اجزا کے علاوہ کیلشیم ، فاسفورس، فولاد، معدنی نمکیات، گلوکوز اور وٹامنز الف، ب، ج اور دشامل ہیں۔ مہنگائی کے دور میں بھی ناشپاتی سستا ہے۔ اللہ تعالی نے اس پھل میں گوشت بنانے والے روغنی اور نشاستہ دار اجزاء کے ساتھ ساتھ معدنی نمکیات ، فولاد اور فاسفورس سمودئیے ہیں ۔
دانتوں اور مسوڑھوں کے لئے بہترین دوا
دماغی کام کرنے والوں اور کرسی پر بیٹھنے والوں ورزش کرنے والوں اور مزدوروں کے لیے سخت قسم کی ناشپاتی کا استعمال بہت مفید ہے۔ آدھا کلو ناشپاتی میں دو بڑی چپاتیوں کے برابر غذائیت ہوتی ہے۔ پیٹ بھر کر کھا لینے سے کسی دوسری غذا کھانے کی حاجت تین چار گھنٹے تک نہیں ہوتی ۔
ناشپاتی مسوڑھے اور دانت مضبوط کرتی ، منہ میں داخل ہوتے ہی مسوڑھوں پر اثر کر کے ان کی گلٹیوں کی رطوبات زیادہ مقدار میں خارج کر کے دانت کو میل کچیل سے صاف کر دیتی ہے۔ یہ قبض کشا ہے اور انتڑیوں کی سست حرکت کو تیز کر کے ان کے اندرر کے ہوئے فاسد مادوں کو خارج کر دیتی ہے۔
جوانی کو برقرار رکھنے میں معاون
اس پھل کے استعمال سے جوانی برقرار رکھنے والے ہارمونز ( جوہری رطوبات ) بھی تراوش پاتے ہیں ۔ دائمی قبض اور ضعف ہضم کی وجہ سے معدہ میں غذا زیادہ دیر تک رکی رہنے والے مریض شام تین سے پانچ بجے تک ناشپاتی کاٹ کر لیموں اور ہلکا نمک لگا کر مزے دار چاٹ بنا کر دو سے چار رتی کشتہ فولاد کے ہمراہ استعمال کریں۔
چند روز کے استعمال سے قبض دور ، ہاضمہ تندرست چہرہ صاف اور سرخ ہو جاتا ہے۔ دل کی کمزوری والوں کو خمیرہ مروارید تین ماشه یا کشتہ صدف مروارید دورتی اور مثانہ کی گرمی والوں کو کشتہ قلعی دو سے چار رتی اسی طرح کھلانے سے فائدہ ہو جاتا ہے۔
دستوں کے لئے چٹخارے دار چاٹ
ناشپاتی میں قدرت نے غذا کی نالی کی خراش دور کرنے کی خاصیت بھی رکھی ہے۔ دست آتے ہوں تو نرم خستہ ناشپاتیاں آدھ پاؤ سے آدھ سیر تک لیموں والی چاٹ بنا کر کھالیں اور اس کے ساتھ نمک سلیمانی ایک ماشہ یا سفوف ہاضم دو ماشه نوش جان فرمائیں۔
غذا میں صرف چاول، دہی، پلاؤ، کھچڑی اور دلیے پر اکتفا کریں۔ ایک دو روز تک جوارش کمونی چھ ماشے پانی کے ساتھ استعمال کریں ان شاء اللہ شفاء ہو گی ۔ ناشپاتی گوشت میں پکا کر کھانے سے خوش مزه سالن دستر خوان کی رونق بن جاتا ہے۔
سفوف ہاضم بنانے کا طریقہ
زیرہ سیاہ، ہلیلہ سیاہ، نمک سیاه، اجوائن دیسی، بادیان، پوست آملہ ، نمک خوردنی ، سونٹھ ہم وزن کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔