Women’s Winters and Food Cravings

Women’s Winters and Food Cravings
سردی کے موسم میں قدرتی طور پر بھوک زیادہ لگتی ہے۔ اس موسم میں مقوی غذائیں بڑی اہمیت رکھتی ہیں کیونکہ ان غذاؤں کی ہمارے جسم کو ضرورت بھی پڑتی ہے۔

اس موسم میں توانائی اور غذائیت سے بھر پور سوپ، موسم کی سبزیاں پھلوں کے علاوہ ڈرائی فروٹ، انڈا دلیۂ حلوہ جات اور اس قسم کی دیگر چیزوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے اور یہ چیزیں ہضم بھی جلد ہی ہو جاتی ہیں اور یہ اشیاء جسم کے درجہ حرارت کومتوازن رکھنے کے لئے بے حد ضروری ہیں۔

خشک میوے اور نظام انہضام

خصوصاً سردیوں کی راتوں میں خشک میوے ایک بہترین تفریح کا مزہ دیتے ہیں۔ گو کہ یہ میوے پیٹ بھرنے کے لئے نہیں ہوتے بلکہ ان میں پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ کا خزانہ بھی پوشیدہ ہوتا ہے جو سردیوں میں جسم کیلئے ایندھن کے کام آتا ہے۔

ماہرین غذا کے مطابق سردیاں جسم میں تازہ خون بنانے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں اور سردیوں میں کھائے جانے والے خشک میوے اپنے اندر وہ تمام ضروری غذائیت رکھتے ہیں جو کہ جسم میں توانائی اور تازہ خون بنانے کیلئے ضروری ہیں۔ یہ معدنیات اور وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں، اسی وجہ سے ماہرین صحت انہیں قدرت کے کیپسول کہتے ہیں۔

یعنی خشک میوہ جات کی غذائی اہمیت تسلیم کی جاتی ہے اور اکثر انہیں مغزیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ حکیموں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں کھائی جانے والی چیزیں جسم کو زیادہ فائدہ پہنچاتی ہیں کیونکہ اس موسم میں نظام ہضم کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور گرمیوں کے مقابلے میں زیادہ متحرک ہونے کا دل چاہتا ہے۔

جسم کے لئے معدنیات کا خزانہ

سردیوں میں چونکہ دن چھوٹے اور راتیں بڑی ہو جاتی ہیں لہذا ان لمبی راتوں کو گزارنے کے لئے اہل و عیال کے ساتھ باتیں اور خشک میوے بہترین معاون ثابت ہوتے ہیں۔ خشک میوے سرد راتوں میں باتوں کے دوران کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے

لیکن کبھی آپ نے یہ بھی سوچا ہے کہ یونہی سرد موسم میں بطور شوق کھائے جانے والے خشک میوے اپنے اندر کیا کیا غذائی اجزاء رکھتے ہیں جو ہمیں اس موسم میں صحت مند رکھتے ہیں؟

چلغوزے مونگ پھلی، اخروٹ، پستہ بادام کھو پرا، کشمش، خوبانی، کا جو، انجیر، چھوہارے وغیرہ قدرتی غذائی اجزاء سے بھرے ہوتے ہیں۔ ان کے کھانے سے جسم صحت مند ہوتا ہے تازہ خون بنتا ہے اور جسم کوحرارت ملتی ہے جو ہماری صحت کے لئے انمول خزانے ہیں۔ یہ خشک میوے اپنے اندر فولاد کیلشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، روغن، پروٹین معدنیات کا خزانہ رکھتے ہیں۔

بیسن کا مزیدار حلوہ

موسم سرما کھانے پینے کا موسم ہے اس موسم میں سب کچھ کھا ئیں لیکن اعتدال کے ساتھ کھائیں، حتی کہ مذکورہ غذاؤں کا استعمال بھی احتیاط اور اعتدال کے ساتھ کریں کیونکہ بے اعتدالی صحت کیلئے سخت نقصان دہ ثابت ہوتی ہے اور یہ بات یاد رکھنی چاہئے ۔ کے صحت سب سے بڑی دولت ہے۔

سردیوں میں بیسن سے بنی ہوئی اشیاء بھی صحت کیلئے مفید ثابت ہوتی ہیں۔ بیسن کا گرم حلوہ سردیوں میں نہ صرف سردی کی شدت کو گھٹاتا ہے بلکہ نزلہ وزکام میں بھی بہت مفید ثابت ہوتا ہیں۔ اس کے علاوہ بیسن کے لڈو اور بیسن کے پکوڑے سردی کی وجہ سے جوڑوں کے درد میں بھی مفید ہے۔

بیسن کی روٹی بھی مفید ہے اگر بیسن کی روٹی روز کھائی جائے تو پورے دن کی جسمانی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت اور بدن میں طاقت پیدا ہوتی ہے۔ لہذا سردیوں میں خاص طور پر بیین کا استعمال نہایت مفید ہے۔ کوشش کریں کہ بین کی اشیاء سردیوں میں زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اس کے علاوہ بھنے ہوئے چنے بھی سردیوں کیلئے بہترین ہیں۔

خاص طور پر جب سردی سے نزلہ زکام یا کھانسی ہو جائے تو بھنے ہوئے چنے کھانے سے فائدہ ہوتا ہے اور اس سے طاقت بھی ملتی ہے۔ کیونکہ چنے بھی اپنے اندر طاقت کا خاص خزانہ رکھتے ہیں۔

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on linkedin
LinkedIn
Share on pinterest
Pinterest
Scroll to Top